گجرات میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا وائرس سے اب تک 2700 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1120 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ وہیں 20 افراد ہلاک اور 959 افراد ہسپتال سے ڈسچارج کیے گئے ہیں۔
ریاست میں اب تک کل 78783 پازیٹیو معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 61496 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 14500 معاملے ایکٹیو ہیں۔ ان میں سے 82 مریض وینٹیلیٹر پر ہیں۔ وہیں 14418 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
محکمۂ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے سورت میں 159 احمدآباد میں 149 بڑودہ میں 99 گاندھی نگر میں 19 بھاؤنگر میں 11 بناس کانٹھا میں 19 راج کوٹ میں 65 سریندر نگر میں 5 پاٹن میں 9 امریلی میں 25 جام نگر میں 52 اور مہسانہ میں 22،کچھ میں 31معاملے درج ہوئے ہیں۔