شہر احمد آباد میں ممبئ سے دہلی فلائٹ سے آرہے 11 افراد میں کورونا کی مثبت رپورٹ سامنے آئی ہے۔
احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ ایسی 11 پروازوں کی فہرست کا اعلان کیا گیا ہے جو احمد آباد ہوائی اڈے پر اتریں ہیں۔
![احمدآباد : کورونا متاثر نئے 11 معاملات](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/gj-ahd-03-amcflightlist-av-7205053_26032020142550_2603f_1585212950_100.jpg)
احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے بتایا ہے کہ اگر آپ کے کنبہ کا کوئی بھی رکن ان 11 فلائٹوں میں آیا ہے اور اگر ان کو گھر میں قرنطینہ نہیں ہے تو اس کی اطلاع دینے کے لئے 104 یا 15503 پر فون کریں۔
اے ایم سی کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ، "احمد آباد میں آنے والے 12 مثبت مسافروں میں سے 11 لوگوں کو احمد آباد میں قرنطینہ کیا گیا ہے لیکن جو اس فلائٹ میں آنے کے بعد احمد آباد سے دوسرے شہروں میں چلے گئے ہیں انہیں قرنطینہ نہیں کیا گیا اس لیے ہم لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہمیں اس سے متعلق جانکاری فراہم کریں
انہوں نے مزید کہا کہ ان گیارہ فلائٹوں میں آنے والے ایک کیب کے ڈرائیور میں بھی کورونا وائرس کی مثبت جانچ سامنے آئی ہے۔اس لیے ان تمام لوگوں کی جانکاری احمدآباد میونسپل کارپوریشن تک پہنچائی جاے تاکہ کارپوریشن ان کی مدد کر سکے۔