ETV Bharat / state

کشمیر کے لوگوں کی آزادی چھین لی گئی ہے: محبوبہ مفتی - کیا کشمیر میں حالات معمول پر ہیں

جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلی و پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے سابق ڈی جی پی سے سوال کیا کہ کیا پولیس اہلکاروں اور غیر مقامی مزدوروں کی ہلاکت کو کشمیر میں حالات کا ٹھیک ہونا کہیں گے؟ Mehbooba Mufti on Normalcy in Kashmir

Mehbooba Mufti on Normalcy
Mehbooba Mufti on Normalcy
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 6, 2023, 7:37 AM IST

Updated : Nov 6, 2023, 1:03 PM IST

گاندربل: سابق وزیر اعلی جموں و کشمیر محبوبہ مفتی نے گذشتہ روز گاندربل کے کلن علاقے میں پارٹی ورکرز کی ایک میٹنگ سے خطاب کے دوران کہا کہ مجھے جموں و کشمیر پولیس کے سابق ڈی جی دلباغ سنگھ کے بیان پر حیرت ہے، جنہوں نے کہا تھا کہ جموں و کشمیر میں اب حالات معمول پر ہیں اور جموں و کشمیر جزوی نقصان سے بھی پاک ہے، یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ ان کی سروس کے آخری 3 دنوں کے دوران ایک انسپکٹر، ایک ہیڈ کانسٹیبل اور ایک مزدور پر 3 ٹارگٹ حملے ہوئے ہیں، جس کے دوران انسپکٹر شدید زخمی ہوا جبکہ ایک ہیڈ کانسٹیبل اور ایک غیر مقامی مزدور ہلاک ہو گئے۔حال ہی میں کوکرناگ میں ایک انکاؤنٹر کے دوران کافی نقصان ہوا۔کیا اسے حالات ٹھیک ہونا کہیں گے۔

Mehbooba Mufti on Normalcy in Kashmir

محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ جب بہت ساری منفی چیزیں ہو رہی ہیں تو حکومت جموں و کشمیر کی مثبت تصویر کیوں پیش کر رہی ہے۔ موجودہ یو ٹی حکومت لوگوں کو احتجاج کرنے کی بھی اجازت نہیں دے رہی ہے، انتظامیہ نے عوام کی آواز کو دبایا ہے۔ حتی کہ اب فلسطینی عوام کےلئے مسجدوں میں امام صاحبان کو سرکار کی طرف سے دعا کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ محبوبہ مفتی نے سرکار کے اس حالیہ حکم نامے پر حیرانی کا اظہار کیا ہے کہ سرکاری ملازمین احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے۔ لیکن میں سرکار سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا سرکاری ملازم، تنخواہ، جی پی فنڈ، ترقی یعنی پروموشن یا دوسرے دفتری معاملات کے بارے میں بھی کوئی احتجاج نہیں کر سکیں گے، انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا یہ سرکار کی غنڈہ گردی نہیں ہے؟۔

مزید پڑھیں: جمہوریت میں آواز کو دبانا ناقابل قبول، محبوبہ مفتی

اس دوران محبوبہ مفتی نے پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کےلئے پارٹی لیڈران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کتنا بھی چاہے کہ پارٹی کمزور ہو جائے، لیکن مجھے یقین ہے کہ ہمارا ورکر ایسے طاقتوں کا بھرپور مقابلہ کرنا جانتا ہے۔ محبوبہ مفتی نے پارٹی کارکنوں اور ورکرز کو نچلی سطح پر پارٹی کو مضبوط بنانے کی بھی ہدایت دی ہے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے سابق ڈائرکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ کشمیر میں اب حالات معمول پر ہیں اور یہاں پچھلے چار سالوں کے دوران کولیٹرل ڈیمیج ( یعنی ضمنی نقصان )َ بھی نہیں ہوا ہے۔

Last Updated : Nov 6, 2023, 1:03 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.