ETV Bharat / state

گاندربل: نہر میں پانی نہ ہونے سے دھان کی فصل کو نقصان - محکمہ جل شکتی

لوگوں کا الزام ہے کہ ان کے علاقے میں سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ جو نہر یہاں کے کھیتوں کو سیراب کرتی تھی، گذشتہ برس سے اس میں پانی نہیں آ رہا ہے۔ علاقے کے لوگوں کو کھیتوں میں پانی نہ ملنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Water Scarcity
دھان کی فصل
author img

By

Published : Jul 4, 2021, 8:03 PM IST

وادی کشمیر میں بڑی تعداد میں ندی، نالے، کنویں، اور دیگر اقسام کے پانی کے زخیرے ہیں، تاہم افسران کی لاپرواہی کی وجہ سے یہ پانی کے زخائر ضرورت مندوں تک نہیں پہنچے پاتے جس سے ہزاروں لوگ آج بھی پینے کے پانی یا اراضی کے لیے پانی کو ترستے ہیں۔

دھان کی فصل

اس کی تازہ مثال گاندربل ضلع میں موجود باکورہ علاقہ ہے۔ جہاں مقامی لوگوں کو دیگر واٹر سپلائی اسکیم ہونے کے باوجود پینے کے پانی سے محروم ہونا پڑ رہا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 'ہمارے گھر کی عورتوں کو دور دور جاکر ندی نالوں سے پینے کا پانی لانا پڑتا ہے، جوکہ محکمہ جل شکتی کے لیے شرم کی بات ہے'۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ 'ہمارے علاقے میں چار واٹر سپلائی اسکیمیں ہیں۔ سپلائی کا پانی اس علاقے سے دوسرے علاقے بھیجا جاتا ہے، لیکن ہم لوگ پانی کے زخائر سامنے ہونے کے باوجود پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں'۔

لوگوں کا الزام ہے کہ ان کے علاقے میں سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اس علاقے سے گزرنے والی جو نہر ان کے کھیتوں کو سیراب کرتی تھی وہ نہر گزشتہ برس خراب ہو گئی تھی۔ علاقے کے لوگوں کو کھیتوں میں پانی نہ ملنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اس برس مقامی لوگوں نے اپنے جیبوں سے چندہ جمع کرکے اس نہر پر 60 ہزار روپے خرچ کیا، کیونکہ محکمہ ارگیشن نے کہا تھا کہ ان کے پاس فنڈز کی عدم دستیابی ہے۔ محکمہ ارگیشن اس نہر میں پھر بھی پانی بحال کرنے میں ناکام ہو چکا ہے۔ بقول باکورہ کے لوگ ان کے چھ ہزار کنال دھان کی اراضی پنیری لگانے کے بعد سوکھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گاندربل: پینے کے پانی کی قلت سے لوگ پریشان

ان لوگوں نے محکمہ ارگیشن گاندربل، ڈپت کمشنر گاندربل، خاص کر لیفٹیننٹ گورنر سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا ان کی اس اہم فریاد کو سن کر انہیں اس مصیبت سے نجات دلائی جائے۔

لوگوں نے کہا کہ 'پہلے تو ہم نے چندہ جمع کیا ہے، دوسرا یہ کہ ہم نے کھیتوں میں دھان کی پنیری لگانے میں بھی محنت مزدوری کرکے اپنا خون پسینہ ایک کیا ہے، لیکن ہماری محنت پر محکمہ ارگیشن کے افسران نے پانی پھیر دیا'۔

انہوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ 'اس اہم معاملے کی طرف توجہ دے کر ان کی دیرینہ مانگ کو پورا کیا جائے'۔

اس بارے میں جب ای ٹی وی نے چیف انجینئر ایریگیشن سے فون پر بات کی تو انہوں نے بتایا 'میں از خود ان کے مسئلے کو دیکھ کر جلد از جلد ان کی مشکلات کا ازالہ کروں گا'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.