ETV Bharat / state

مخدوش مکان، ٹوٹی چھت کے نیچے تعلیم حاصل کرنے پرمجبور طلبا - تعلیم

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں گورنمنٹ مڈل سکول ریزن کولن تباہی کے آخری دہانے پر پہنچ چکا ہے۔

school
author img

By

Published : Mar 13, 2019, 3:01 PM IST

اس اسکول میں زیرتعلیم بچے جان ہتھیلی پر رکھ کر تعلیم حاصل کرنے کے لیے اسکول پہنچتے ہیں لیکن تعلیم پر توجہ مرکوز نہیں کر پاتے، وجہ ہے اسکول کی عمارت کا انتہائی بوسیدہ اور خستہ ہونا۔

school

علاقے کے لوگوں نے بتایا کہ سرمائی تعطیلات کے دوران اسکول کی چھت برفباری سے ٹوٹ گئی تھی، تاہم محکمہ تعلیم نے اس کی مرمت کرنا ضروری نہیں سمجھا۔ ان کا کہنا ہے کہ اسکولی بچوں کی جانوں کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بلڈنگ اتنی بوسیدہ ہوچکی ہے کہ کبھی بھی زمین دوز ہوسکتی ہے۔ یہ عمارت آثار قدیمہ کا منظر پیش کررہی ہیں اور محکمہ تعلیم اس پر کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے۔

اسکول میں زیر تعلیم بچوں کے والدین نے اسکول کی عمارت میں بھاری برفباری کی وجہ سے پیدا ہونے والے دراڑوں کو خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بچے سکول میں محفوظ نہیں ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے اس علاقے کو ہر وقت نظر انداز کیا ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ اس اسکول کی مخدوش حالت پر محکمہ کی توجہ کب جاتی ہے اور اس کی مرمت کا کام کب تک شروع کیا جاتا ہے۔

Intro:Body:

salman

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.