ETV Bharat / state

MoS Home Central Kashmir Visit: ملک کی سرحدیں محفوظ ہاتھوں میں، وزیر مملکت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 21, 2023, 5:05 PM IST

وزیر مملکت نتیانند رائے کا کہنا ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر میں خوشحالی اور تعمیر و ترقی کی راہیں ہموار ہوئیں اور ٹورزم کے فروغ سے روزگار کے وسائل پیدا ہوئے ہیں۔

ملک کی سرحدیں محفوظ ہاتھوں میں، وزیر مملکت

گاندربل: ’’بھارت ایک طاقت ور ملک ہے جو کسی بھی جارہیت کا منہ توڑ جواب دے سکتا ہے۔‘‘ مرکزی وزیر مملکت نتیانند رائے نے ان باتوں کا اظہار وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے دورے کے دوران میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔ وزیر مملکت گاندربل کے دورے کے دوران ضلع میں تعمیر و ترقی کے منظر نامے کا بھی جائزہ لیا۔ ذرائع ابلاغ کے نمائدوں سے بات کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ’’دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر میں تعمیر و ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے۔‘‘

رائے کا کہنا ہے کہ ’’جموں کشمیر میں سیاحوں کے آنے کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے اور روزانہ یہاں ہزاروں کی تعداد میں سیلانی آتے ہیں جس سے سیاحت سے جڑے لوگوں کی آمدن میں کافی اضافہ ہوا ہے اور یو ٹی کی مجموعی معیشت مستحکم ہوئی ہے۔‘‘ وزیر مملکت نے مزید کہا کہ ’’پہلے یہاں کے لوگ جہاں ملٹنسی کی وجہ ڈر ڈر کے جی رہے تھے وہیں آ ج لوگ بے خوف اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔‘‘ اُنہوں نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میں ملی ٹنسی آخری سانسیں لے رہی ہے۔

وزیر مملکت نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ’’سرحد پار کے بہکاوے میں نہ آئیں بلکہ قومی دائرے میں آکر اپنی زندگی خوشگوار بنائیں۔‘‘ اُنہوں نے سخت لہجے میں، نام لیے بغیر پاکستان کو، پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’’اگر وہ ملی ٹنسی کو شہہ دینے سے باز نہیں آئے تو اُنکو اس کا سخت خمیازہ اُٹھانا پڑے گا۔‘‘ وزیر مملکت کے مطابق ’’آج کا بھارت 1947 والا بھارت نہیں ہے بلکہ بھارت کے پاس ٹریکٹر سے لیکر رافیل تک سب کچھ موجود ہے اور کسی بھی دشمن کو دندان شکست جواب دے سکتے ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: پارلیمنٹ میں نتیانند رائے کے بیان پر سیاسی رہنماؤں کا ردعمل

رائے نے کہا کہ اُنہوں نے سرحد پر بھی حفاظتی صورتحال کا جائزہ لیا ہے اور ’’ملک کی سرحدیں محفوظ ہاتھوں میں ہے اور کوئی بھی دشمن اگر سرحدوں کی طرف غلط نگاہ سے دیکھے گا تو اُس کو سخت جواب دیا جائے گا۔‘‘ اسرائیل فلسطین جنگ کے بارے میں اُنہوں نے کہا کہ ’’ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اس حوالے سے اپنا موقف پہلے ہی واضع کیا ہے۔‘‘ دریں اثنا وزیر نے وائیل اور مانسبل میں کئی ترقیاتی پروجیکٹس کا جائزہ لیا جبکہ کئی پروجیکٹس کو قوم کے نام وقف کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.