ETV Bharat / state

سیاحوں نے ای ٹی وی بھارت سے مدد طلب کی، انتظامیہ نے ریسکیو کرایا

سیاحتی مقام سونمرگ میں برفباری کی وجہ سے پھنسے ہوئے درجنوں سیاحوں کو سب ڈویژنل مجسٹریٹ کی سربراہی میں ٹیم نے محفوظ مقام پر پہنچانے کے بعد کہا کہ سیاح ہمارے مہمان ہوتے ہیں اور مہمانوں کی کیا قدر ہونے چایئے یہ ہم سب جانتے ہیں۔

Sub Divisional Magistrate Hakeem Tanveer
سب ڈویژنل مجسٹریٹ حکیم تنویر
author img

By

Published : Mar 13, 2021, 7:49 PM IST

Updated : Mar 13, 2021, 8:34 PM IST

جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ ہونے کے بعد اور کورونا وائرس کی وجہ سے کشمیر کا سیاحتی سیزن مکمل طور سے بند تھا لیکن رواں برس جنوری کے مہینے میں کشمیر میں سیاحتی سیزن شروع ہوتے ہی سیاحوں کا آنا شروع ہوگیا۔

سونمرگ میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو انتظامیہ کی مدد سے ریسکیو کرایا گیا

وہیں ضلع گاندربل کے سیاحتی مقام سونمرگ کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کے لیے درجنوں غیر ریاستی سیاح سونمرگ پہنچے تھے، لیکن چار روز قبل اچانک برفباری کی وجہ سے متعدد سیاح سونمرگ کے ہوٹلوں میں پھنس گئے۔

سیاحوں کے پھنسے ہونے کی خبر موصول ہوتے ہی ضلع انتظامیہ گاندربل نے سب ڈویژنل مجسٹریٹ حکیم تنویر کی سربراہی میں ایک ریسکیو ٹیم کو علاقے کی جانب روانہ کرکے درجنوں سیاحوں کو محفوظ مقامات پر پہنچا گیا۔

شدید برف باری کی وجہ سے غیر ریاستی سیاح کافی زیادہ ڈرے ہوئے تھے، لیکن ضلع انتظامہ اور سب ڈویژنل مجسٹریٹ حکیم تنویر کے سپورٹ کے بعد ڈرے سہمے سیاحوں کا حوصلہ بلند ہوگیا۔

پھنسے ہوئے غیر ریاستی سیاحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کشمیر کی آب و ہوا بالکل مختلف ہونے کے باوجود کشمیر کے لوگوں کی ضیافت اور سپورٹ قابل تعریف ہے۔

واضح رہے کہ سونمرگ میں پھنسے سیاحوں نے ویڈیو بناکر اپنی پریشانیوں سے ای ٹی وی بھارت نیوز نیٹ ورک کو آگاہ کیا تھا اور مدد فراہم کرانے کی اپیل کی تھی۔ ای ٹی وی بھارت نے ان کی پریشانیوں اور مشکلات سے انتظامیہ کے اعلی افسران کو واقف کرایا جس کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی اور انہیں وہاں سے بحفاظت نکال کر دوسری جگہ منتقل کیا گیا۔

Last Updated : Mar 13, 2021, 8:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.