ETV Bharat / state

Z Morh Tunnel زیڈ موڑ ٹنل سردیوں کے ایام میں بھی نہیں کھولا گیا، دکاندار پریشان

جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے سونمرگ کو امسال سردیوں کے ایام میں مکمل طور پر کھلا رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ Z Morh Tunnel

سیاحتی مقام سونمرگ سردیوں کے ایام میں بھی نہ کھلنے سے دکاندار پریشان

author img

By

Published : Dec 18, 2022, 11:58 AM IST

Updated : Dec 18, 2022, 2:06 PM IST

گاندربل: جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع معروف سیاحتی مقام سونمرگ میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے، وہیں زیڈ موڑ ٹنل کے حکام کی جانب سے رواں سال سردیوں کے ایام میں ٹنل سے گاڑیوں کی آمد و رفت کی اجازت نہ ملنے کی باعث تجارت سے وابستہ افراد اور ہوٹل مالکان پریشان ہیں۔ رواں برس اکتوبر میں صوبائی کمشنر کی جانب سے اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ رواں سال سردیوں کے ایام میں سیاحتی مقام سونمرگ کو سیاحوں کے لیے کُھلا رکھا جائے گا جس کی وجہ سے سونمرگ میں موجود ہوٹل مالکان، تجارت سے وابستہ افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی۔ انہوں نے سردیوں کے موسم میں ضروریات زندگی کو پورا کرنے کے لیے زور شور سے تیاریاں بھی شروع کردی تھیں۔ Z Morh Tunnel

زیڈ موڑ ٹنل سردیوں کے ایام میں بھی نہیں کھولا گیا، دکاندار پریشان

جموں و کشمیر انتظامیہ کے اعلان کے بعد سے ہی ہوٹل مالکان نے گرمیوں کے انتظامات وغیرہ مکمل کرکے سیاحوں کی بکنگ بھی شروع کردی تھی۔ تاہم اس دوران زیڈ موڑ ٹنل کے حکام نے ٹنل سے ٹریفک کی آواجاہی پر مکمل طور پر انکار کردیا جس کی وجہ سے سونمرگ میں موجود ہوٹل مالکان اور تجارت پیشہ افراد میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے سیاحوں کی گئی بکنگ منسوخ کردی۔ اس دوران ضلع انتظامیہ کی جانب سے بھی بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے ان میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔ اس دوران ٹنل کے جنرل منیجر نے نمائندہ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ ابھی یہ ٹنل مکمل طور پر تیار نہیں ہے۔ ٹنل میں بہت سارا کام ابھی باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹنل سیفٹی ایکسپرٹ ٹیم نے ٹنل سے ٹریفک کی آواجاہی کو بالکل غیر محفوظ قرار دیا ہے۔ اس لیے ہم سیاحوں کی زندگی سے کھلواڑ نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ Z Morh Tunnel

ہوٹل مالکان نے کہا کہ اس ٹنل کے اندر سڑک کی حالت بالکل خستہ حال ہے جو کہ گاڑیوں کی آمدورفت کے قابل نہیں ہے۔ اس موقعے پر دکاندار یونین نے مایوسی کا اظہار کرکے ضلع انتظامیہ اور ٹنل کے ذمہ داران پر طرح طرح کے الزامات لگائے ہیں۔ اور ڈویژنل کمشنر کشمیر سے مطالبہ کیا کہ ٹنل کے ذمہ داران سے اس بات کا جواب مانگا جائے کہ انہوں نے ٹنل کو سردیوں میں کھلا رکھنے کا جو وعدہ کیا تھا کیا وہ لاکھوں سیاحوں کے ساتھ ساتھ سونمرگ میں موجود دکانداروں اور ہوٹل مالکان سے مذاق تھا۔

یہ بھی پڑھیں : Z Morh Tunnel زیڈ مور ٹنل کو آخر کب کھولا جائے گا

Last Updated : Dec 18, 2022, 2:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.