گاندربل: گاندربل ضلع میں سونمرگ کے گگنگر موڑ ہنگ علاقے کے قریب نالہ سندھ میں پیر کے روز ایک سیاح کی موت ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق سیاح جس کی پہچان 50 سالہ محمد انور ولد میر صدیق ساکن دہلی کے طور پر ہوئی ہے۔ مذکورہ شخص ظہر کی نماز کے لیے وضو کرنے کی خاطر نالہ سندھ پر گیا، جہاں اچانک وہ پھسل کر نالہ سندھ میں جاگرا۔
اطلاع ملنے کے فوراً بعد پولیس نے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور ان کی لاش کو کافی کوششوں کے بعد قریب ہی دریا سے نکال لیا گیا۔ لاش کو قانونی لوازمات پورے کرنے کے لیے ایس ڈی ایچ کنگن لے جایا گیا۔ پولیس نے اس حوالے سے ایک ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
مزید پڑھیں: