گاندربل: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن علاقہ میں محکمہ جنگلات اور فاریسٹ پروٹیکشن فورس کی ایک مشترکہ ٹیم نے سندھ رینج کنگن کے درد وڈر، یچھ ہامہ، کنگن علاقے میں قائم ناکہ پر 56 مکعب فٹ عمارتی لکڑی ضبط کرکے ایک ٹمبر اسمگلر کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ Timber Seized Smuggler Arrested in Kangan
فارسٹر حبیب اللہ لون نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ درد وڈر یچھ ہامہ، کنگن میں ایک درخت قدرتی طور پر اکھڑ چکا تھا جس کی رپورٹ انہوں نے اپنے محکمے کو پیش کی تھی۔ انکا کہنا تھا کہ چند افراد نے تات کی تاریکی کے دوران اس درخت کو اسمگل کرنے کی کوشش کی جبکہ ناکہ پر ہی اسمگلنگ کی اس کارروائی کو ناکام بنا دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ناکہ پر 56 مکعب فٹ عمارتی لکڑی کو ضبط کرکے بلال احمد لون ولد غلام محی الدین لون ساکنہ منہ گام، چھتر گل، کنگن کو دھر لیا گیا جبکہ دو افراد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ضمن میں ایک ایف آئی آر نمبر 2022/178 دفعہ 26/533/379 فاریسٹ ایکٹ درج کر لیا گیا۔
مزید پڑھیں: Illlegal Timber Recoved in Uri اوڑی میں غیر قانونی لکڑیاں برآمد