ETV Bharat / state

گاندربل میں دورانِ شب ڈکیتی - central kashmir

گاندربل کے بی ہامہ بازار میں تحصیل دفتر کے سامنے موجود دو دکانوں کو چوروں نے لوٹ لیا۔

گاندربل میں دورانِ شب ڈکیتی
گاندربل میں دورانِ شب ڈکیتی
author img

By

Published : Apr 24, 2021, 5:17 PM IST

تفصیلات کے مطابق 23 اور 24 اپریل کی درمیانی شب نقاب پوش چوروں نے تحصیل دفتر گاندربل سے متصل دو دکانوں کو لوٹ لیا۔

دکانداروں کے مطابق تقریباً آٹھ لاکھ کی چوری ہو چکی ہے۔ چوری اس سے زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔ یہ دونوں دکاندار جدید ترین قسم کے برتنوں کا کاروبار کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان دو دکانوں میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھرا ہوا تھا لیکن چوروں نے دکانوں کے اندر گھس کر کافی تعداد میں سامان کو چرانے کے علاوہ کچھ سامان کو تہس نہس کر دیا ہے۔

گاندربل میں دورانِ شب ڈکیتی

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق انہوں نے دکانوں میں آگ لگانے کی بھی کوشش کی تھی۔

پولیس نے موقع پر آ کر جائزہ لے لیا اور کیس درج کر کے فوٹیج کی بھی جانچ شروع کی ہے تاکہ چوروں کو گرفت میں لا کر ان سے چوری شدہ مال بر آمد کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.