گاندربل: ضلع گاندربل میں غیر قانونی کان کنی جاری ہے۔ گاندربل پولیس نے ریت اور بجری کی غیر قانونی کان کنی اور نقل و حمل کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے 10 لوڈ کیریر جن میں 6 ٹپر اور 4 ٹریکٹر شامل ہیں۔ ایس ایس پی گاندربل نکھل بورکر کی ہدایت پر ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر گاندربل اور ایس ڈی پی او کنگن کی نگرانی میں پولیس کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ خصوصی ٹیموں کی سربراہی ضلع کے مختلف پولیس اسٹیشنوں کے ایس ایچ اوز کر رہے تھے۔ Strict Action against illegal Mining in Ganderbal
یہ بھی پڑھیں:
خبر کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے نالہ سندھ گاندربل سے نکالی گئی غیر قانونی ریت اور بجری سے لدے 06 ٹپر اور 04 ٹریکٹر ضبط کیے گئے۔ Illegal Mining in Ganderbal۔ ضبط کی گئی گاڑیوں اور ٹریکٹرس کے رجسٹریشن نمبرات یوں ہیں: 01. JK04D-0153 (ٹپر) 02. JK01F-5898 (ٹپر) 03. JK04B-7284 (ٹپر) 04. JK03A-2995 (ٹپر) 05. JK16-2502 (ٹپر) 06. JK01M-9478 (ٹپر) 07. JK16A-5719 (ٹریکٹر) 08.ایک چیسیز (ٹریکٹر) نمبر IPY5210EJMA008884 0902 جب کہ دو بغیر نمبر کے ٹریکٹر بھی ضبط کیے گئے۔
اس سلسلہ میں مزید معلومات یہ ملی کہ اس غیر قانونی عمل میں ملوث ڈرائیوروں کی شناخت: 01. ریاض احمد ڈار ولد عبدل رحمان ڈار ساکن ننر گاندربل 02. فیاض احمد ڈار ولد محمد مقبول ڈار ساکن آرچ گاندربل 03. عابد احمد میر ولد غلام محمد میر ساکن بیہامہ گاندربل 04. جاوید احمد ڈار ولد نور محمد ڈار ساکن وحید پورہ گاندربل 05. ریس احمد بھٹ ولد غلام رسول بھٹ ساکن کرہامہ گاندربل 06. فاروق احمد چوپان کچنبل کنگن 07. عرفان احمد چوپان ولد غلام حسن ساکن پرینگ کنگن 08. سبزر نبی بھٹ ولد غلام نبی بٹ ساکن پرینگ کنگن 09. وحید احمد ڈار ولد غلام قادر ساکن واتل باغ لار 10. سہیل احمد ملک ولد بشیر احمد ساکن بنہامہ لار کے طور پر ہوئی ہے۔
اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 265/22، 49/22، 50/22، 144/22، 145/22 اور 58/22 متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن گاندربل، پولیس اسٹیشن کھیر بھوانی، پولیس اسٹیشن کنگن اور پی ایس لار میں درج ہے۔ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔