گاندربل: بارہویں جماعت کے امتحان میں شاندار کارکردگی انجام دینے پر پولیس نے ضلع کے اُن طلباء کو مبارکباد دی جنہوں نے 12ویں جماعت کے امتحان میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر ایس ایس پی گاندربل نکھل بورکر مہمان خصوصی تھے اور ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر کے ساتھ ساتھ ڈی وائی ایس پی ڈار گاندربل بھی موجود تھے۔
ایس ایس پی گاندربل نے شاہ ربکا اور مہوش مشتاق کو وادیٔ کشمیر میں بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ دونوں پوزیشن ہولڈروں کو نقد انعامات اور اسناد سے نوازا گیا۔ ایس ایس پی گاندربل نے ہونہار طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں پڑھائی میں شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ دوسرے طلباء کو بھی اپنی پڑھائی اور تعلیمی میدان میں سبقت حاصل کرنے کی ترغیب دیں۔ انہوں نے اس کامیابی میں اساتذہ، سرپرستوں اور والدین کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
یہ بھی پڑھیں:
اس تقریب کا مقصد تعلیمی میدان میں ہونہار طلباء کی حوصلہ افزائی کرنا تھا تاکہ وہ قومی سطح کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے ہمت بڑھا سکیں۔