ETV Bharat / state

کنگن میں سڑک حادثے کے دوران زخمی نوجوان فوت

author img

By

Published : Mar 30, 2021, 1:01 PM IST

وسطی کشمیر کے کنگن، گاندربل میں گزشتہ شب سڑک حادثے کے دوران زخمی ہونے والے نوجوان نے سرینگر کے اسپتال میں دم توڑ دیا۔

کنگن میں سڑک حادثے کے دوران زخمی نوجوان فوت
کنگن میں سڑک حادثے کے دوران زخمی نوجوان فوت

گزشتہ شام وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں ڈائون ٹائون سرینگر سے تعلق رکھنے والا موٹر سائیکل سوار سڑک حادثے کے دوران شدید زخمی ہو گیا تھا۔ منگل کی صبح نوجوان زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہو گیا۔

گزشتہ شام کنگن علاقے میں ایک موٹر سائیکل اور کار کے درمیان شدید ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 27سالہ شعیب احمد لون سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے تھے۔

زخمیوں کو فوری طور علاج و معالجے کیلئے سرینگر کے صورہ اسپتال منتقل کیا گیا تھا جن میں حبہ کدل سے تعلق رکھنے والا شعیب بھی شامل ہے۔

شعیب نے منگل کی صبح زخموں کی تاب نہ لاکر اسکمز صورہ میں آخری سانس لی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.