جموں اور سرینگر سے لداخ کی طرف جا رہی درجنوں گاڑیاں اس وقت وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے مختلف مقامات پر درماندہ ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ موسم صاف رہنے کی صورت میں ایک ہفتے تک شاہراہ پر سے برف ہٹانے کا کام مکمل کر لیا جائے گا، اس کے بعد ہی گاڑیوں کو شاہراہ پر چلنے کی اجازت دی جائے گی۔
ادھر سرینگر - سونہ مرگ شاہراہ کے مختلف مقامات پر مال بردار گاڑیاں گزشتہ تین ہفتوں سے درماندہ ہیں۔ تاہم ٹریفک حکام کے مطابق درماندہ گاڑیوں کو جموں اور سرینگر سے لداخ کی جانب روانہ ہونے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ درجنوں گاڑیاں ٹریفک بحال ہونے کی منتظر ہیں جبکہ ان کے راشن وغیرہ کا معقول انتظام ہے۔
ٹریفک حکام کے مطابق شاہراہ پر سے مکمل طور برف ہٹانے اور اعلیٰ حکام کی جانب سے گرین سگنل دیے جانے کے بعد ہی ٹریفک کو لداخ کی جانب روانہ ہونے کی اجازت دی جائے گی۔