وسیم اقبال ورلڈ کپ میں بہتر مظاہرہ کے لیے پُر عزم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کشمیر میں جسمانی طور معذور افراد کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جسمانی طور معذور نوجوانوں میں ہنر کی کوئی کمی نہیں تاہم اس ہنر سامنے لانے کی ضرورت ہے۔
واسیم اقبال نے کہا وادی سے باہر، یہاں تک کہ جموں میں بھی جسمانی طور معذور افراد کے لیے کئی سکیمیں اور منصوبے بنائے گئے ہیں تاہم وادی کشمیر میں اس طرح کا کچھ بھی دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے۔
بتا دیں کہ رواں برس انگلینڈ میں 3 اگست سے کھیلے جانے والے معذوروں کے عالمی کپ کے لیے منتخب کی جانے والی ٹیم میں وادی کشمیر کے دو نوجوان بھی شامل ہیں۔
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے وسیم احمد کو دائیں ہاتھ کے بلے باز کے طور پر منتخب کیا گیا ہے جبکہ شمالی ضلع بارہمولہ کے عامر راتھر بائیں ہاتھ کے گیند باز کے طور پر اپنا ہنر دیکھا ئیں گے۔