گاندربل: جموں و کشمیر کے ضلع گاندرل کے سیاحتی مقام سونہ مرگ میں سالانہ امرناتھ یاترا کے اختتام کے ساتھ ہی بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ شروع ہوجانے سے ہوٹل مالکان اور دکانداروں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے اور انہوں نے محکمہ بجلی کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس سیاحتی مقام پربجلی کی چوبیس گھنٹے سپلائی کو یقینی بنایا جائے۔No Electricity in Sonmarg
ہوٹل مالکان کے ایک وفد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اگرچہ امرناتھ یاترا کے دوران یہاں بجلی کی سپلائی بلا خلل جاری تھی لیکن امرناتھ یاترا ختم ہونے کے بعد سونمرگ میں بجلی کی کٹوتی شروع شروع ہوگئی جس کی وجہ سے ہوٹل مالکان اور دکاندار پریشان ہے ۔sonamarg tourist place without electricity
انہوں نے بتایا کہ اگرچہ صحت افزا مقام سونہ مرگ کے لئے گگن گیر میں الگ گرڈ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے تاکہ یہاں پر 24گھنٹے بجلی کی سپلائی کو فراہم کیا جائے لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ بجلی کی آنکھ مچولی کو جلد بند کیا جائے تاکہ ان کے ہوٹلوں میں قیام کرنے والے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ادھر تحصیل گنڈ سے منسلک علاقے کے لوگوں نے بھی بتایا کہ بجلی کی آنکھ مچولی کی وجہ سے انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شام ہوتے ہی بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے جس کے نتیجے میں طالباء کو پڑھائی کرنے میں دشواریاں پیش آتی ہیں۔ Sonamarg hoteliers complain non Availability of electricity
یہ بھی پڑھیں : Electricity Problem in Pulwama: واصورہ پلوامہ کے لوگ محمکہ بجلی سے نالاں