ETV Bharat / state

گاندربل میں برف ہٹانے کا کام جاری

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں برف ہٹانے کا کام صبح سے جاری ہے۔

گاندربل میں برف ہٹانے کا کام جاری
گاندربل میں برف ہٹانے کا کام جاری
author img

By

Published : Jan 6, 2021, 12:42 PM IST

وادی کشمیر کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع گاندربل میں بھی گزشتہ چار روز سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے وہیں آج صبح سے ہی محکمہ آر اینڈ بی اور پی ایم جی اسی نے سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام شروع کیا ہے۔

گاندربل میں برف ہٹانے کا کام جاری
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چار دن سے لگاتار برف باری کی وجہ سے جہاں ایک طرف لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے وہی ضلع انتظامیہ عوامی مسائل کو دور کرنے کے لیے متحرک ہو گئی ہے۔ محکمہ آر اینڈ بی اور پی ایم جی اسی وی نے صبح سے سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام شروع کیا تاکہ عوام کو کس بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو ملی جانکاری کے مطابق ضلع میں 1 فٹ سے ڈھیڑ فٹ کے درمیان برف ریکارڈ کی گئی ہے۔ وہیں ضلع کے بیشتر سڑکیں برفباری کی وجہ سے ضلع ہیڈ کوارٹر سے منقطع ہو کر رہ گئی ہیں۔ نمائندے نے کئی مقامی لوگوں سے بات کہ تو ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں سے برف ہٹانے کے لیے کوئی خاطر انتظامات نہیں کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گرچہ ضلع کے مین ٹاؤن کے قرب وجوار میں برف ہٹانے کا کام شروع کیا گیا ہے، تاہم بیشتر علاقوں کی سڑکیں برف کی سفید چار میں لپٹی ہوئی ہیں۔

لوگوں کے مطابق برفباری کی وجہ سے بجلی اور پانی کی سپلائی بری طرح سے متاثر ہو چکی ہے ۔ گزشتہ چار دنوں سے بھاری برف باری کے نتیجے میں بجلی کی ترسیلی لائنز اور کھمبوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

کشمیرمیں برفباری کا چوتھا دن، معمولات زندگی درہم برہم

ادھر ضلع انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کا تعاون کرے تاکہ سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام ختم ہو جائے اور کوئی حادثہ پیش نہ آ سکے۔

ضلع ترقیاتی کمشنر نے بتایا شام تک برف ہٹانے کا کام پورا ہو جائے گا اور محکمہ بجلی نے ملازمین نے 70 فیصد بجلی سپلائی کو بحال کیا ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے بتایا کہ برفباری کی وجہ سے پانی کی واٹر ٹینک کو نقصان پہنچا تھا، تاہم محکمہ کے عملے نہیں پانی سپلائی کو بھی بحال کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں راشن کی کوئی قلت نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.