ETV Bharat / state

گاندربل میں محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کا احتجاج جاری - محکمہ بجلی

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں محکمہ بجلی میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین کا یکم مارچ سے احتجاج جاری ہے۔

گاندربل میں محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کا احتجاج جاری

author img

By

Published : Mar 4, 2021, 2:24 PM IST

رکی پڑی تنخواہوں کو واگزار کرنے اور دیگر مطالبات کو پورا کیے جانے کی مانگ کرتے ہوئے محکمہ بجلی میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین یکم مارچ سے ضلع گاندربل میں احتجاج کر رہے ہیں۔

گاندربل میں محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کا احتجاج جاری

گاندربل سب ٹرانسمیشن ڈویژن سے وابستہ عارضی ملازمین مطالبات کو منوانے کے لیے اپنے دفتر کے سامنے خیمہ زن ہو کر شب و روز احتجاج کر رہے ہیں۔

احتجاج کر رہے درجنوں عارضی ملازمین کا کہنا ہے کہ آفات سماوی، خراب موسم اور دیگر ہنگامی صورتحال کے دوران عارضی ملازمین مستعدی سے کام کرتے ہوئے بجلی کی سپلائی کو یقینی بناتے ہیں تاہم اسکے باوجود انہیں اجرتوں سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ میں کام کر رہے دیگر اضلاع سے وابستہ عارضی ملازمین کی اجرتیں وقت پر بحال کی جاتی ہیں، تاہم ’’ضلع گاندربل میں کام کر رہے عارضی ملازمین کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.