گاندربل: ریاست سکم کے ماہی پروروں کے ایک وفد نے کشمیر کے دورے کے دوران ماہی پروری خصوصاً ٹرائوٹ فارمنگ میں استعمالی کی جا رہی جدید سائنسی و دیگر تکنیکی معلومات حاصل کیں۔ Sikkim Fish farmers visit Fish Farm Manasbal سکم کے محکمہ فشریز کے ہمراہ دو درجن سے زائد ماہی پروروں نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع نیشنل فش سیڈ فارم، مانسبل کا دورہ کیا۔
محکمہ فشریز، جموں و کشمیر کے افسران نے مہمان ماہی پروروں کو نیشنل فش سیڈ فارم، مانسبل کے دورے کے دوران بیج کی پیداوار، قدرتی آبی ذخائر کو جدید سائنسی بنیادوں پر ماہی پروروی کے لئے بروئے کار لانے کے جدید تکنیک سے واقف کرایا۔ Sikkim Fish Farmers Kashmir Visit اس کے علاوہ محکمہ کی جانب سے ماہی گیروں کو ٹریننگ سمیت دیگر اسکیموں کے بارے میں بھی تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں جن میں ماہی پروری کے لیے بیج اور اشورنس کور قابل ذکر ہیں۔
سِکم کے ماہی گیروں نے فش فارمنگ کی مختلف تکنیکوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انہوں نے دورے کے دوران بہت کچھ سیکھا اور اس معلومات کو وہ دیگر فیش فارمرز کے ساتھ بھی شیئر کریں گے۔