ETV Bharat / state

Lumpy Skin Disease in Cattleگاندربل ضلع میں دودھ کی پیداوار میں نمایاں کمی - سینکڑوں مویشیوں کی موت

محکمہ پشوپالن کے اعلی حکام کے مطابق اگلے ایک ہفتہ کے دوران پورے ضلع میں ٹیکہ کاری مہم پھر سے شروع کی جائے گی۔گاندربل ضلع میں یہ  بیماری پھوٹنے سے پہلے ہر روز ساڑھے تین لاکھ لیٹر دودھ کی پیداوار ہوتی تھی لیکن اب روزانہ دو لاکھ لیٹر کی پیداوار ہی ہورہی ہے۔Kashmir's Cattle Battle Lumpy Skin Disease

Lumpy Skin Disease
Lumpy Skin Disease
author img

By

Published : Nov 8, 2022, 6:55 AM IST

جموں وکشمیر کے ضلع گاندربل گانٹھ کی بیماری میں مبتلا ہو کر اب تک 100 سے زائد مویشی کی موت ہوچکی ہے، جس کی وجہ سے مقامی آبادی میں تشویش کی لہر دوڑگئی ہے، جبکہ مویشیوں کے ہلاک ہونے سے دودھ کی پیداوار میں مسلسل کمی واقع ہورہی۔ ذرائع سے ملی اعداد وشمار کے مطابق گاندربل ضلع کے مختلف علاقوں مویشیوں کی موت ہوچکی ہے،سب سے زیادہ مویشی لار بلاک اور گاندربل بلاک میں مر ے ہیں۔ Kashmir's Cattle Battle Lumpy Skin Disease

مقامی باشندوں کے مطابق اس بیماری سے ہر روز چھ سے سات مویشیوں کی موت ہورہی ہے،ادھر محکمہ پشوپالن کے اعلی حکام کے مطابق اگلے ایک ہفتہ کے دوران پورے ضلع میں ٹیکہ کاری مہم پھر سے شروع کی جائے گی۔گاندربل ضلع میں یہ بیماری پھوٹنے سے پہلے ہر روز ساڑھے تین لاکھ لیٹر دودھ کی پیداوار ہوتی تھی لیکن اب روزانہ دو لاکھ لیٹر کی پیداوار ہی ہورہی ہے۔

مختلف علاقوں کے لوگوں نے بتایا کہ اگر اس بیماری پر فوری طور پر قابو نہیں پایا گیا تو گاندربل میں 100 لیٹر دودھ کی پیداوار ہونا بھی محال ہوگا ۔قصبہ لار کے مقامی شہری نے بتایا کہ قصبہ لار سے ملحقہ علاقوں میں اب تک گانٹھ کی بیماری میں مبتلا ہوکر 45 سے زائد مویشی ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ محکمہ پشوپالن اس بیماری پر قابو پانے میں اب تک نا کام ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ اس بیماری کو قابو پانے میں ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جانا چاہئے ورنہ لوگ مویشی پالنا ہی چھوڑ دیں گے،ادھر محکمہ پشو پالن کے عہدیداروں نے بتایا کہ گانٹھ کی بیماری سے بچنے کیلئے ٹیکہ کاری مہم لگ بھگ مکمل ہوچکی ہے ۔

مزید پڑھیں:لپمی سکن بیماری کے پیش نظر مویشیوں کی نقل حرکت پر پابندی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.