گاندربل: ایس ڈی آر ایف عہدیداروں نے عوام الناس سے تیز ہواؤں کے دوران جھیلوں اور ندی نالوں کے قریب جانے خصوصا کشتیوں میں سیر و تفریح کرنے سے گریز کرنے کی تلقین کی ہے۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں کے دوران کشتیاں الٹ سکتی ہیں جس سے جانی نقصان کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔ Rowing During Winds in Manasbal lake انہوں نے لوگوں سے اس ضمن میں وضع کی گئی ایڈوائزری پر من و عن عملدرآمد کرنے کی تلقین کی۔
تیز ہواؤں اور بارشوں کے دوران مانسبل جھیل کے ارد گرد موجود ایس ڈی آر ایف کے جوانوں کو فوری طور جھیل کی پیٹرولنگ پر نکلنا پڑتا ہے۔ ایس ڈی آر ایف کے ایک عہدیدار نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی آر ایف کے جوان ہمہ وقت چوکنا رہتے ہیں۔ SDRF Ganderbal on Rowing During Winds in Manasbal lake
انہوں نے کہا کہ ’’تیز ہواؤں یا بارشوں کے دوران کشتیاں الٹ جانے کا خطرہ لاحق رہتا ہے، اس وجہ سے ہمیں فوری طور جھیل کی پیٹرولنگ پر نکلنا پڑتا ہے۔‘‘ انہوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں تیز ہواؤں کے دوران پھنسے کئی افراد کو بازیاب کر لیا گیا جن میں بچے بھی شامل تھے۔
ایس ڈی آر ایف اہلکاروں نے انتظامیہ خصوصاً محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق پر عمل کرنے اور خراب موسم کے دوران جھیلوں اور ندی نالوں کے قریب جانے خصوصا کشتیوں میں سیر و تفریح کرنے سے گریز کرنے کی اپیل کی۔