ETV Bharat / state

پنچایت بلاک کے انتخابات، شوکت حسین خان صدر، ریاض بابا نائب صدر منتخب - بلاک ڈیولپمنٹ کونسل گاندربل

ضلع گاندربل کے بلاک سے منسلک سرپنچوں کی جانب سے بلاک سطح کی ایسوسی ایشن تشکیل دینے کی غرض سے انتخابات۔ اس موقعہ پر بلاک کے 27 سرپنچ موجود رہے، جنہوں نے صدر، نائب صدر، سیکریٹری، خزانچی اور آرگنائزرعہدوں کے لئے انتخابات میں حصہ لیا۔

پنچائت بلاک کے انتخابات، شوکت حسین خان صدر، ریاض بابا نائب صدر منتخب

author img

By

Published : Apr 1, 2021, 5:16 PM IST

اس انتخابی عمل میں شفافیت اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لئے بلاک ڈیولپمنٹ کونسل گاندربل کی چیئرپرسن تسلیمہ مجید موجود رہیں۔ جبکہ پنچائت انسپکٹر جان محمد اور وی ایل ڈبلیو چودھری نثار بحیثیت نگراں سے احسن طریقے سے انتخابات کرائے۔

پنچائت بلاک کے انتخابات، شوکت حسین خان صدر، ریاض بابا نائب صدر منتخب

انتخابی عمل کے نتائج سامنے آنے پر پتہ چلا کہ صدر عہدہ کے لئے شوکت حسین خان کے مد مقابل کھڑے منظور احمد ڈار نے 6 ووٹ حاصل کیے، جبکہ شوکت حسین خان 19 ووٹ حاصل کرکے صدر منتخب ہوئے۔ نائب صدر عہدے کے لئے ریاض احمد بابا، سیکریٹری محمد رفیق، خزانچی غلام حسن وانی اور غلام محمد محمد صوفی بلامقابلہ آرگنائزر منتخب ہوئے۔

انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بی ڈی سی چیئرپرسن تسلیمہ مجید نے کہا کہ' انتخابات شفاف طریقے سے منعقد ہوئے اور بلاک سطح کی ایسوسیشن بننے سے عوامی حلقوں کی بہتر خدمات کی جانے کی توقعات بڑھ جائیں گی۔

انہوں نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ' اس ایسوسیشن کا مقصد عوام کی بہتر رہنمائی اور خدمت ہوگی اور بلاک سطح کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.