ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2023 سارہ علی خان نے سخت سکیورٹی کے درمیان امرناتھ یاترا میں حصہ لیا

سطح سمندر سے 12 ہزار756 فیٹ کی بلندی پر واقع ایک پہاڑی گھپا میں گرما کے دوران بننے والی ایک برفانی شبیہ کو شیولنگ کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے جس کی ہندو عقیدت مند پوجا کرتے ہیں۔

author img

By

Published : Jul 20, 2023, 8:18 PM IST

sara-ali-khan-performs-amarnath-yatra-amid-high-security
Etv Bharat سارہ علی خان نے سخت سکیورٹی کے درمیان امرناتھ یاترا کی
سارہ علی خان نے سخت سکیورٹی کے درمیان امرناتھ یاترا کی

سرینگر : بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کے بعد بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے سونہ مرگ راستہ سے امرناتھ یاترا کی اور گُھپا میں بابا برفانی کے درشن کیے۔ انہوں نے اس حوالے سے سماجی رابطہ ویب سائٹ پر اپنے سفر کی چند تصویر اور ویڈیوز بھی شیر کی ہیں۔ سماجی رابطہ ویب سائٹ پر وائرل ہو رہے ویڈیوز میں سارہ امرناتھ یاترا کے دوران شولنگ کے درشن کے بعد نیچے اترتی نظر آرہی ہیں۔ اس دوران وہ اپنی ٹیم اور سکیورٹی اہلکاروں میں گھری ہوئی نظر آئی ہے۔سارہ علی خان نے فیروزی جیکٹ اور گلے میں سرخ چنی اوڑھ کے رکھی تھی۔ سارہ نے ماتھے پر سرخ ٹکا بھی لگایا تھا۔

واضح رہے کہ سارہ سے پہلے رواں مہینے کی 13 تاریخ کو ایشین گیمز سے قبل بھارت کی معروف بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال امرناتھ یاترا کے لیے وادی آئی تھی۔ یہاں انہوں نے بھی بابا برفافی کے درشن کیے اور ستمبر میں منعقد ہونے والے ایشین گیمز میں بہترین کارکردگی کے لیے پوجا ارچنا کی۔

مزید پڑھیں: Amarnath yatra ہریانہ سے امرناتھ گھپا تک پیدل یاترا

یکم جولائی سے شروع ہونے والے اس یاترا کے دوران اب تک زائد از دو لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا۔62 دنوں پر محیط یہ سالانہ یاترا 31 اگست کو شرون پورنیما کے متبرک موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔جموں وکشمیر حکومت اور شری امرناتھ شرائن بورڈ نے یاترا کے لئے فقید المثال انتظامات کئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.