ETV Bharat / state

گاندربل: آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر - فائر اینڈ ایمرجنسی

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں آتشزدگی کے واقعے میں ایک رہائشی مکان اور اس میں موجود لاکھوں روپے کی مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

گاندربل: آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر
گاندربل: آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر
author img

By

Published : Jun 19, 2021, 9:12 PM IST

ضلع گاندربل کے بارولہ، کنگن علاقے میں ہفتہ کی دوپہر آتشزدگی کے ایک واقعہ میں رہائشی مکان خاکستر ہو گیا۔

گاندربل: آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر

مقامی باشندوں کے مطابق ہفتہ کی دوپہر ہلال احمد نامی ایک مقامی شخص کے مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً پوری عمارت کو اپنی زد میں لے لیا۔

مقامی باشندوں نے فوری طور فائر اینڈ ایمرجنسی کو اطلاع دی۔ مقامی رضاکاروں اور محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے عملہ نے بروقت کارروائی کر کے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا، تاہم اس دوران مکان میں موجود راکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔

مزید پڑھیں؛ گاندربل: اسٹیڈیم تیار نہ ہونے سے مقامی نوجوانوں میں ناراضگی

آتشزدگی کے اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.