ETV Bharat / state

گاندربل: عسکریت پسندوں کا معاون گرفتار - Rayees Lone

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں عسکریت پسندوں کے ایک معاون کو گرفتار کیا گیا ہے۔

عسکریت پسندوں کا معاون گرفتار
عسکریت پسندوں کا معاون گرفتار
author img

By

Published : Jan 1, 2020, 9:36 PM IST

خبر رساں ایجنسی کے مطابق جموں و کشمیر پولیس نے ضلع میں رئیس احمد لون نامی ایک نواجوان کو گرفتار کیا ہے ۔
پولیس کے مطابق رئیس احمد عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ سے جُڑا ہوا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ وہ علاقے میں سرگرم عسکریت پسندوں کی مدد کر رہے ہیں۔
پولیس نے رئیس احمد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے کہا سنہ 2019 میں 160 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ 102 کو گرفتار کیا گیا ہے۔
دلباغ سنگھ نے کہا کہ عسکریت پسندوں میں شامل مقامی نوجوانوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔

دلباغ سنگھ نے کہاکہ سنہ 2018 میں 218 نوجوان عسکریت پسندوں کی مختلف تنظیموں میں شامل ہوئے تھے لیکن 2019 میں صرف 139 نوجوانوں نے عسکریت پسندی کا راستہ اپنایا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.