ETV Bharat / state

Rahul Gandhi Reached Sonmarg راہل گاندھی سونہ مرگ پہنچے، لوگوں نے کیا والہانہ استقبال

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 25, 2023, 6:21 PM IST

Updated : Aug 25, 2023, 9:19 PM IST

لداخ سے واپسی پر راہل گاندھی جمعے کی سہ پہر سونہ مرگ پہنچے جہاں پر پہلے سے موجود کانگریس لیڈروں اور کارکنان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

rahul-gandhi-reached-sonmarg-accorded-with-warm-welcome-by-congress
راہل گاندھی سونہ مرگ پہنچے، لوگوں نے کیا والہانہ استقبال

گاندربل: کانگریس کے سینیئر لیڈر راہل گاندھی جمعے کی سہ پہر کو شہرہ آفاق سونہ مرگ پہنچے جہاں پر کانگریس لیڈران اور کارکنان نے ان کا استقبال کیا۔
اطلاعات کے مطابق لداخ سے واپسی پر راہل گاندھی جمعے کی سہ پہر کو سونہ مرگ پہنچے جہاں پر پہلے سے موجود کانگریس لیڈروں اور کارکنان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔نامہ نگار نے بتایا کہ کانگریس کے سینئر لیڈران طاریق حمید قرہ اور سابق وزیر غلام احمد میر نے راہل گاندھی کا استقبال کیا ۔

اس موقع پر راہل گاندھی کی ایک جھلک دیکھنے کی خاطر لوگوں کی بھیڑ امڑ پڑی تھی۔دریں اثنا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ راہل گاندھی سرینگر میں پارٹی کے سینیئر لیڈران کے ساتھ ملاقی ہونگے۔معلوم ہوا ہے کہ کانگریس کو جموں وکشمیر میں مضبوط کرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ذرائع کے مطابق سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی کا بھی سرینگر پہنچنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ گزشتہ روز راہل گاندھی نے کرگل میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "لداخ ایک اسٹریٹجک جگہ ہے، ایک بات تو واضح ہے کہ چین نے ہندوستان کی زمین چھین لی ہے۔ یہ افسوسناک ہے کہ اپوزیشن کی میٹنگ میں پی ایم مودی نے کہا کہ لداخ کا ایک انچ بھی چین نے نہیں لیا۔" جو کہ جھوٹ ہے۔" راہل گاندھی نے کہا کہ پی ایم مودی نے ہندوستان کی زمین پر چین کے قبضہ کے بارے میں جھوٹ بولا ہے۔

(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

Last Updated : Aug 25, 2023, 9:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.