ETV Bharat / state

Awami Darbar Ganderbal: منی سیکریٹریٹ گاندربل میں عوامی دربار منعقد - گاندربل پبلک آؤٹ ریچ پروگرام

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں منعقدہ عوامی دربار میں ضلع کے مختلف علاقوں سے لوگوں، پی آر آئی ممبران نے درپیش مشکلات سے انتظامیہ کے افسران کو آگاہ کیا۔

منی سیکریٹریٹ گاندربل میں عوامی دربار منعقد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 3, 2023, 3:49 PM IST

گاندربل: ضلع انتظامیہ گاندریل نے ہفتہ وار پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے منی سیکٹریٹ، گاندربل کے کانفرنس ہال میں ایک میگا عوامی دربار کا انعقاد عمل میں لایا۔ عوامی دربار میں ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے پنچ، سرپنچ صاحبان کے علاوہ مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی۔ عوامی دربار میں ضلع کے مختلف محکموں کے سربران موجود تھے جبکہ دربار کی صدارت ضلع ترقیاتی کمشنر، گاندربل، شیامیر سنگھ نے کی، ان کے ہمراہ اے ڈی ڈی سی مشتاق احمد سمنانی اور ڈی ڈی سی چیئرپرسن بلال احمد بھی موجود تھے۔

عوامی دربار میں لوگوں نے اپنے اپنے علاقوں میں درپیش مشکلات سے افسران کو آگاہ کیا۔ لوگوں نے خاص طور پر بجلی کی سپلائی میں معقولیت لانے پر زور دیا جبکہ ترقیاتی پروجیکٹس کو وقت پر مکمل کرنے کی یقین دہانی طلب کی گئی۔ اس موقع پر پی آر آئی ممبران نے دعویٰ کیا کہ ’’جموں کشمیر میں جب سے بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات عمل لاکر پنچایتی راج اداروں کو معرض وجود میں لایا گیا تب سے یہاں ترقی کی دوڑ نے رفتار پکڑی ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Ruckus During Ramban Awami Darbar: رام بن میں پبلک دربار، سرپنچوں نے کیا واک آؤٹ

انہوں نے مزید کہا کہ ’’اب ترقیاتی فنڈس بلدیاتی اور پنچایتی نمائندوں کی منظوری اور پلان کے بعد ہی خرچ کئے جاتے ہیں۔‘‘ ضلع ترقیاتی کشمیر نے پی آر آئی ممبران کی تائید کرتے ہوئے پی آر آئی ممبران پر زور دیا کہ وہ ترقیاتی کاموں کے پلان مرتب کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ کن کاموں کو ترجیح دینی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے تقریبا پانچ برسوں سے لوگوں کی کافی مانگیں پوری ہوئی ہیں جبکہ دوسری جانب مزید مانگیں سامنے آ رہی ہیں۔ انہوں نے ضلع سطح کے افسران پر بھی زور دیا کہ وہ عوامی نوعیت کے کاموں کی عمل آوری میں سرعت لائیں تاکہ لوگوں کو مزید بنیادی سہولیات بہم رکھی جا سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.