گاندربل: برفباری کے درمیان ضلع گاندربل کے سونمرگ کے گاؤں شٹکڈی اور گگنگیر کنگن کے مقامی لوگوں نے جمعہ کو قومی شاہراہ کو بند کردیا۔ APCO کنسٹرکشن کمپنی، NHIDCL کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ یاد رہے کہ زیڈ موڑ ٹنل کی تعمیر کے دوران مقامی لوگوں کے مکانات کو کافی نقصانات ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے معاوضے کا مطالبہ کیا تھا اب تک انہیں معاوضہ نہیں دیا گیا ہے اسی لیے مقامی لوگوں نے احتجاج مظاہرہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے گگنگیر میں قومی شاہراہ کو بلاک کردیا کیوں کہ زیر تعمیر زیڈ موڑ ٹنل میں دھماکے کے دوران مقامی لوگوں کے مکانات کو جو نقصانات ہوئے ہیں انہیں اس کا معاوضہ ادا نہیں کیا گیا ہے اسی لیے مقامی لوگوں نے APCO کمپنی کے خلاف احتجاج کیا۔ Protest at Z Morh Tunnel Against Executing Agency
اسی طرح سونمرگ کے شٹکڈی گاؤں میں برفباری کے دوران APCO کے خلاف دھماکے کے دوران مکانات کو نقصانات پہنچے ہیں اور انہیں بھی معاوضہ ابھی تک نہیں دیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ شٹکڈی سونمرگ کے قریب زیر تعمیر زیڈ موڑ ٹنل میں دھماکے سے ان کے رہائشی مکانات میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ متعدد مرتبہ درخواست دینے کے باوجود متعلقہ ایجنسیاں کئی سالوں سے انہیں نقصانات کے معاوضے کی ادائیگی میں تاخیر کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے گھر ٹنل کے قریب واقع ہیں اور وہ مسلسل خوف میں زندگی گزار رہے ہیں۔ دریں اثناء سڑک بلاک ہونے کی وجہ سے سیاحوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں : Srinagar Leh Highway Closed for Traffic کشمیر میں برفباری، سرینگر لیہہ شاہراہ ٹریفک کے لیے بند
زیڈ موڑ ٹنل کی تعمیر، مقامی لوگوں کا احتجاج پر جانے کا فیصلہ