ETV Bharat / state

World Food Day : عالمی یوم خوراک، گاندربل میں تقریب کا اہتمام

author img

By

Published : Oct 18, 2022, 5:04 PM IST

عالمی یوم خوراک کی نسبت سے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں منعقدہ تقریب کے دوران مقررین نے جنک فوڈ سے پرہیز کرنے کی تلقین کی۔ Programme in Ganderbal on World Food Day

عالمی یوم خوراک، گاندربل میں تقریب کا اہتمام

گاندربل: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں انتظامیہ نے محکمہ امور صارفین، گاندربل، آئی سی ڈی ایس اور فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے ضلع میں عالمی یوم خوراک کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب منی سیکریٹریٹ کمپلیکس گاندربل کے احاطے میں منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر گاندربل شیامبیر سنگھ، ڈائریکٹر ٹورزم فضل حسیب اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف سی ایس سی اے گاندربل ڈاکٹر نصیر احمد بابا نے کی۔ World Food Day Celebrated in Ganderbal

اس موقع پر مختلف اسکولوں کے طلبہ، اساتذہ اور والدین کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ تقریب کے دوران مقررین نے ’صحت مند اور نامیاتی خوراک‘ کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے والدین، اساتذہ سے بچوں کو عالمی صحت اداروں کی جانب سے صحت مند اور ریشہ سے بھرپور غذائی اجناس کھلانے اور جنک فوڈ سے دور رکھنے کی تلقین کی۔ Ganderbal World Food Day

تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے ڈی سی گاندربل نے کہا کہ ’’ہر سال خوراک کا عالمی دن منایا جاتا ہے تاکہ بھوک کے شکار افراد کے لیے عالمی سطح پر آگاہی کے ساتھ ساتھ عملی اقدامات اٹھائے جا سکیں۔‘‘ انہوں نے بچوں سمیت دیگر شرکاء پر زور دیا کہ وہ صحت مند اور ریشہ سے بھرپور غذا کھائیں، وہیں انہوں نے جنک فوڈ کے استعمال کو ترک کرنے کی بھی تلقین کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.