ضلع گاندربل میں ناگہ بل سے بیہما تک ٹریفک جام سےلوگ پرشان ہیں۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ضلع گاندربل میں ٹریفک جام معمول بن گیا ہے۔
سڑک کی کشادگی کا کام بند پڑا ہوا ہے یہاں 2017 میں سڑک کی کشادگی کا کام محکمہ آر اینڈ بی نے شروع کیا تھا تاہم آج تک وہ پورہ نہیں ہوا۔
اس کی وجہ سے گاندربل کے لوگ پریشان ہے۔
آپ کو بتا دیں گاندربل کی سڑک کی کشادگی ناگہ بل سے لے کر وایل تک کرنا ہے یہ صرف 12کلو میٹر لمبی مسافت ہے۔
ضلع گاندربل کی سڑک جو کہ لیہ لداخ کو ملاتی ہے، اس سڑک کی کشادگی گاندربل کے لوگوں کے لیے ضروری ہے۔
مزید پڑھیں:'جموں وکشمیر ایک نئے دور میں داخل '
مقامی افراد نے بتایا کہ انھوں نے ڈپٹی کمشنر گاندربل کے آفس میں گئے اور ان کو بتایا کہ سڑک کی کشادگی کا کام جلد از جلد کیا جائے مگر ابھی تک وہ پورا نہیں ہو پایا ہے۔
اس بارے میں ای ٹی وی بھارت نے ایگزیکٹیو انجینئر ظفر قریشی سے بات کی تو انہوں نے کہا فنڈس اور موسم کی وجہ سے یہ کام ابھی تک پورا نہیں ہو پایا ہے، جلد از جلد یہ کام پورا ہو جائے گا۔