ETV Bharat / state

گاندربل: سڑک کا تعمیراتی کام ادھورا چھوڑنے سے عوام میں ناراضگی - سڑک کا مکمل ہونے سے قبل ہی سارا کام ٹھپ

گاندربل کے کنگن تحصیل کے چھترگل علاقے کی برن ڈارہ سڑک کے تعلق سے لوگوں نے بتایا کہ 'مقامی سرپنچ نے یہاں سنہ 2014 میں محکمہ (پی ایم جی ایس وائی) پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت علاقے کی سڑک کا تعمیراتی کام اپنے ذمہ لیا تھا، تاہم سڑک کا مکمل ہونے سے قبل ہی سارا کام سرد خانے میں چلا گیا۔

سڑک کا تعمیراتی کام ادھورا چھوڑنے سے عوام میں ناراضگی

author img

By

Published : Nov 7, 2021, 7:35 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن تحصیل کے چھترگل علاقے کی عوام نے سڑک کی تعمیرات کے تعلق سے برتی گئی لاپرواہی پر افسوس کا اظہار کیا اور انتظامیہ کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

سڑک کا تعمیراتی کام ادھورا چھوڑنے سے عوام میں ناراضگی

گاندربل کے کنگن تحصیل کے چھترگل علاقے کی 'برندارہ روڈ' کے تعلق سے لوگوں نے بتایا کہ 'مقامی سرپنچ نے یہاں سنہ 2014 میں محکمہ (پی ایم جی ایس وائی) پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت علاقے کی سڑک کا تعمیراتی کام اپنے ذمہ لیا تھا، تاہم سڑک کا مکمل ہونے سے قبل ہی سرد خانے میں چلا گیا۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی خستہ حالی سے علاقے کے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا ہے، خاص طور پر مریضوں اور جنازہ کو لے جاتے وقت انہیں کافی پریشانیاں ہوتی ہیں۔ جو کہ انتظامیہ کے ان بلند بانگ دعوؤں کی پول کھولتا ہے کہ ہم نے گھر گھر سڑک، بجلی اور پانی جیسی اہم سہولیات پہنچادی ہے۔

لوگوں کا مزید کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں مختلف وزرا نے کشمیر کے کونے کونے میں عوام کے لیے بنیادی سہولیات پہنچانے کے دعوے کیے، تاہم زمینی سطح پر یہ دعوے بالکل کھوکھلے ثابت ہورہے ہیں۔ جس کو لے کر عوام میں ناراضگی ہے۔

مزید پڑھیں: گاندربل: ناظم دیہی ترقی کشمیر طارق احمد زرگر نے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

اب دیکھنا یہ ہے کہ کب اس روڈ کی تعمیر کے لیے فنڈز واگزار ہونگے اور سڑک کب بن کر تیار ہوگی، یا انتظامی دفتر میں فائل دھول چاٹتی رہے گی۔ اس کا فیصلہ اب آنے والا وقت ہی کرسکتا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.