ETV Bharat / state

گاندربل: یکطرفہ پل سے عوام کو مشکلات

سنہ 1992 میں نالہ سندھ میں سیلاب آنے کے نتیجے میں یہاں بنا لکڑی کا پل پانی کے تیز بہاؤ میں بہ گیا تھا۔ اس کے باعث تین ماہ تک گاڑیوں کی آمد و رفت بند ہو گئی تھی۔

Bridge
یکطرفہ پل
author img

By

Published : Apr 10, 2021, 4:25 PM IST

ضلع گاندر بل میں گاندربل سے کنگن شاہراہ کو جوڑنے والا نالہ سندھ پر بنا لوہے کا پل یکطرفہ ہونے کے سبب عوام کے لیے باعث مشکل بنا ہوا ہے۔ یہاں ہر روز گھنٹوں ٹریفک کی نقل و حرکت بند رہتی ہے۔

یکطرفہ پل

سنہ 1992 میں نالہ سندھ میں سیلاب آنے کے نتیجے میں یہاں بنا لکڑی کا پل پانی کے تیز بہاؤ میں بہ گیا تھا، جس کے باعث تین ماہ تک گاڑیوں کی آمدورفت بند ہو گئی تھی۔

اس کے بعد بیکن اور فوج کی مدد سے تین ماہ کے اندر لوہے کا پل بنایا گیا، تاہم صرف دو سال کے بعد ہی سال 1992 میں دوسری مرتبہ سیلاب آنے سے لوہے کا پل بہہ گیا۔ اس مرتبہ پل کی تعمیر میں ایک سال کا عرصہ لگ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گاندربل: کنگن بازار کی آٹھ دکانوں میں چوری

بالآخر 1995 میں بیکن اور فوج کی جانب سے لوہے کا دوسرا پل بنا دیا گیا، جس پر گذشتہ 20 برسوں سے گاندربل اور کنگن کے درمیان یک طرفہ ٹریفک جاری ہے۔ تاہم اس وقت عوام نے راحت کی سانس لی جب گذشتہ سال اکتوبر کے مہینے میں ورلڈ بینک کی جانب سے فراہم کردہ رقوم کے سبب تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا۔

اس حوالے سے محکمہ تعمیرات عامہ کے ایگزیکٹو انجینیئر ظفر قریشی نے بتایا کہ ورلڈ بینک نے وائل پل کے لیے 23 کروڑ روپے واگزار کیے ہیں۔ اب اس پل کا تعمیری کام مئی 2022 تک مکمل کیا جانا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.