ETV Bharat / state

گاندربل: پابندی کے باوجود کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی

کورونا وائرس کے پیشِ نظر پابندی کے باوجود ضلع میں مانسبل اور قمریہ پارک میں لوگوں کی اچھی خاصی تعداد دیکھنے کو مل رہی ہے۔

corona guideline
کورونا ایس او پیز
author img

By

Published : Jul 22, 2021, 10:15 PM IST

ضلع گاندربل میں ڈپٹی کمشنر نے کورونا کے تعلق سے ایک حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ عید کے موقع پر کسی بھی عیدگاہ یا مرکزی جامع مسجد میں نماز ادا نہیں کی جائے گی۔ یہ بھی کہا گیا تھا کہ ضلع گاندربل میں کوئی بھی پارک کھلا نہیں ہوگا۔ کورونا کے مدنظر یہ حکم ڈپٹی کمشنر گاندربل نے جاری کیا تھا۔

کورونا ایس او پیز

جب کہ ضلع میں اس کے برعکس مانسبل اور قمریہ پارک میں لوگوں کی اچھی خاصی تعداد دیکھنے کو مل رہی ہے۔ قمریہ پارک بالکل ڈی سی آفس گاندربل کے سامنے ہی ہے اور مانسبل پارک جو کہ مانسبل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر کے سامنے ہے۔ مگر ان دونوں پارکوں میں لوگوں کی اچھی خاصی تعداد دیکھنے کو مل رہی ہے اور ڈپٹی کمشنر گاندربل کے حکم نامے کو بالائے طاق رکھ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں موسلا دھار بارش کے بعد موسم میں بتدریج بہتری

واضح رہے ان دونوں پارکوں میں ہر عید کے موقع پر لوگوں کی اچھی خاصی تعداد دیکھنے کو مل رہی تھی اور یہی وجہ ہے کہ کورونا کے مدنظر ان پارکوں کو اس بار کھولنے کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے۔ تصویروں میں صاف نظر آرہا ہے کہ حکم نامہ صرف کاغذوں میں دکھائی دیتا ہے اور زمینی سطح پر کچھ اور دیکھنے کو مل رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.