اطلاع کے مطابق گاندربل کے دودرہامہ چوک سے لے کر بیہمامہ چوک تک جگہ جگہ پر بجلی کھمبوں پر کوچنگ سینٹرز Advertisement Hoarding On Electricity Pole کے مالکان یا کسی اور کاروباری ادارے نے بغیر اجازت کے بورڈ چسپاں کر دیا ہے، جو کہ پیدل سفر کرنے والے کے لئے خطرے سے کم نہیں ہے۔
اس سلسلے میں بورڈ لگانے والے افراد نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم اس کے لیے باضابطہ طور پر فیس ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم میونسپلٹی کو فیس ادا کر رہے ہیں جبکہ میونسپلٹی والے کہتے ہیں کہ ہمیں بجلی کے کھمبوں سے لینا دینا نہیں ہے۔ ہم نے ایڈوائزمینٹ Advertisement Hoarding کے لئے کچھ مخصوص جگہ رکھی ہے۔ جس کے لیے ہم فیس وصول کرتے ہیں۔
وہیں اس سلسلے میں محکمہ بجلی Power Department Ganderbal گاندربل کے ایکزیکٹیو انجینئر معراج الدین نے کہا ہے کہ ہم نے اس سلسلے میں کوئی بھی اجازت نہیں دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سراسر جرم ہے کیونکہ بجلی کے کھمبے پر چڑھنے کے دوران ہمارے ملازمین بھی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہورڈنگز کا ٹھیکہ لینے والی 10 نجی کمپنیوں کو تین کروڑ روپے کا نوٹس
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم میونسپل کمیٹی گاندربل Municipal Committee Ganderbal سے اس معاملے پر تبادلہ خیال کریں گے اور کارروائی کرکے تمام ایڈورٹائزنگ بورڈز کو ہٹائیں گے۔