پتی شالہ بگ، گاندربل کے پنچ سرپنچ صاحبان نے زرعی اراضی پر درخت اگانے اور بوسیدہ ہو چکے درختوں کو فروخت کرنے کی انتظامیہ سے اپیل Panches Accuse Admin of Negligence کی ہے۔
پتی شالہ بگ کے پنچ سرپنچوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب زرخیز اراضی بے کار پڑی ہے، مزید برآں کہ برسوں قبل بوسیدہ ہو چکے درختوں کو فروخت کرنے اور نئے درخت اگانے میں لیت و لعل کا مظاہرہ Panches Accuse Admin of Negligence کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی آر آئی ممبران کی جانب سے کئی بار اس ضمن میں اعلیٰ افسران سے رجوع کیا گیا تاہم ان کے مطابق افسران غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
پنچ سرپنچوں کا کہنا ہے کہ ’’بوسیدہ درختوں کو فروخت کر کے حاصل ہونے والی آمدن عوامی بہبود میں خرچ کی جا سکتی ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اراضی کی حفاظت، دیوار بندی کے تئیں انتظامیہ کی عدم دلچسپی سے املاک کا زیاں ہو رہا ہے۔
انہوں نے انتظامیہ سے عوامی اثاثوں کی حفاظت اور شان رفتہ بحال کرنے کی اپیل کی۔