ETV Bharat / state

Ganderbal Police Arrests Drug Peddlers: گاندربل میں منشیات فروشی کے الزام میں 4 افراد گرفتار

author img

By

Published : Feb 2, 2022, 6:48 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں جموں کشمیر پولیس J&K Police نے دو الگ الگ مقامات پر کارروائی کے دوران ایک غیر مقامی باشندے سمیت چار منشیات فروشوں کو گرفتار Ganderbal Police Arrest Drug Peddlers کرکے ان کی تحویل سے منشیات ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

GANDERBAL POLICE ARRESTED 4 NOTORIOUS DRUG PEDDLERS

گاندربل: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں پولیس پوسٹ شادی پورہ نے ستکری بادام پورہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک نجی گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK16-5580 کو روک کر گاڑی اور اس میں سوار دو افراد کی تلاشی لی۔

پولیس کے مطابق پولیس نے ممنوعہ نشیلی ادویات بشمول 200 ٹیبلیٹ اور 24 کوڈین بوتلیں ضبط کر کے دونوں افراد کو حراست میں Drug Peddlers Arrested in Ganderbal لے لیا۔

گاندربل پولیس نے حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت شوکت احمد گنائی ساکن بورسو اور عمران شاہ ساکن بجنور، اتر پردیش حال پنزی نارہ سرینگر کے طور پر کی ہے۔

پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر نمبر 10/2022درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

دریں اثناء، گاندربل پولیس نے ٹاکنواری - گنڈروشن سڑک پر ایک گاڑی زیر رجسٹریشن نمبرDL7C-9184کو روک کر تلاشی کارروائی کے دوران 312 ممنوعہ کیپسول اور کوڈین فاسفیٹ کی 17 بوتلیں برآمد کر لیں، وہیں گاڑی میں سوار دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس نے حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت سید حسین شاہ عرف الفی ساکن ڈب واکورہ اور جاوید احمد ملک ساکن پنزی نارہ سرینگر کے طور پر کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.