ETV Bharat / state

Farooq Abdullah visits Ganderbal این سی الیکشن لڑنے کیلئے تیار، ڈاکٹر فاروق عبداللہ - اشفاق جبار کو این سی ممبر شپ سے نکال دیا گیا

نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ان کی پارٹی مستقبل قریب میں جموں و کشمیر میں ہونے والے کسی بھی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔چاہے وہ پنچایت، میونسپل، ضلع ترقیاتی انتخابات، لوک سبھا یا اسمبلی انتخابات ہوں۔

nc-ready-to-contest-any-elections-in-jk-dr-farooq-abdullah
این سی مستقل قریب میں کسی بھی الیکشن لڑنے کیلئے تیار، ڈاکٹر فاروق عبداللہ
author img

By

Published : Apr 25, 2023, 9:52 PM IST

این سی مستقل قریب میں کسی بھی الیکشن لڑنے کیلئے تیار، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

گاندربل: جموں وکشمیر کو موجودہ دور میں جن چیلنجوں کا سامنا ہے اور یہاں کے عوام جن پہاڑ جیسے مسائل اور مشکلات سے دوچار ہیں، ان کو ہر سطح پر اجاگر کرنا ہماری اولین ترجیح ہونی ہے اور اس کے لیے پارٹی کی عوامی رابطہ مہم میں مزید سرعت لانے کی ضرورت ہے۔ ان باتوں کا اظہار ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے گاندربل میں پارٹی کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ تنظیم میں ربط و ضبط نیشنل کانفرنس کا بنیادی اصول رہا ہے اور تنظیم کی بالادستی مقدم ہے ۔تنظیم میں انتشار پھیلانے والوں اور تنظیم مخالف کام کرنے والوں کیلئے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔پارٹی سے وابستہ افراد کو آپسی صفوں کو مضبوط کرنے پر زور دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس صدر نے کہا کہ جب تک ہم متحدہ رہیں گے اور اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے رہیں گے ، اس وقت تک ہمارے مخالفین ہم پر غالب نہیں آسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں جو بھی انتخابات ہونگے، خواہ وہ پنچایت الیکشن ہوں، بلدیاتی الیکشن ہوں، ڈی ڈی سی الیکشن ہوں، لوک سبھا الیکشن ہوں یا پھر اسمبلی انتخاباتڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی سے وابستہ افراد سے کہا کہ اپنے اسلاف کی طرح نیشنل کانفرنس کی مضبوطی کیلئے کام کریں اور نوجوان پود کو نیشنل کانفرنس کی عظیم تاریخ سے باخبر کریں۔انہوں نے کہا کہ اسی تنظیم کی بدولت یہاں کے عوام کو شخصی راج کے ظلم و ستم سے نجات ملی اور اُس دور کا خاتمہ ہوا جب ایک راہ گیری کو ’مہاراجہ کی جئے ہو‘ کہنے کے بعد ہی پل پار کرنے کی اجازت ملتی تھی اور ہماری مساجد میں ایندھن اور گولہ بارود کے گورام کے طور پر استعمال کئے جاتے تھے۔

مزید پڑھیں: Assembly Elections In JK ای سی آئی جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کا انعقاد کرانے سے قاصر کیوں، نیشنل کانفرنس

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ اسی ہل والے پرچم کے تلے جموں و کشمیر کے عوام کو زمین پر مالکانہ حقوق حاصل ہوئے۔، ہمیں ہر حال میں کمر بستہ رہنا چاہئے تاکہ ہم اپنی عوامی طاقت کا مظاہرہ کرسکیں اور اس طرح سے ہمیں واقعی لوگوں کی خدمت کرنے کا موقع فراہم ہوگا اور ہم عوام کو ہر سطح پر راحت رسانی اور بنیادی ضروریات کی فراہمی میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.