ضلع گاندربل کے سونہ مرگ میں ہنگ کے مقام پر برفانی تودہ گرنے کی وجہ سے قومی شاہراہ مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔ برفانی تودہ گرنے سے نالہ سندھ کا پانی سڑک پر آ گیا ہے، جس کے بعد بیکن عملہ سڑک کو آمد و فت کے قابل بنانے میں مصروف ہے۔
اطلاع کے مطابق برفانی تودے گرنے کے بعد سیاحوں کو گگن گیر کے مقام پر ہی روک دیا گیا۔ گذشتہ روز زوجیلا، سونہ مرگ، منی مرگ، دراس اور کرگل میں برفباری ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
وزیر اعظم مودی کی عوام سے ٹولپ گارڈن جانے کی اپیل
شدید برفباری کے پیش نظر شاہراہ دوبارہ بند کر دی گئی ہے۔ زوجیلا، منی مرگ، سونہ مرگ میں تین فٹ تازہ برفب جمع ہو گئی ہے۔ موسم سازگار ہونے کے بعد ہی سیاحوں کو سونہ مرگ جانے کی اجازت دی جائے گی۔