اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے ضلع کے اکھل کنگن سے ایک عسکریت پسند کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شدہ عسکریت پسند کی شناخت فیاض احمد بٹ کے طور پر ہوئی ہے۔ فیاض احمد بٹ عسکری تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سرینگر میں بھی لشکر طیبہ کے ایک عسکریت پسند اور اس کے تین معاون کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کی تحویل سے ایک پستول اور ایک ہینڈ گرینیڈ برآمد کیا گیا تھا۔