جموں و کشمیر کے گاندربل میں محفل میلاد و مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا۔ گاندربل کے پاندچھ ہائی اسکول میں ادارہ ایشین میل کی جانب سے ہفتہ ایک تقریب بعنوان 'عاشقان وصوفیا ءکرام کی نظر میں عید میلاد النبی ﷺ'منعقد ہوا ۔ دو نشستوں پر مشتمل اس ادبی تقریب میں وادی کشمیر کے نامور ادیبوں، قلمکاروں اور شعراء نے شرکت کی۔ تقریب میں اسکول میں زیر تعلیم طلباء وطالبات اور اساتذہ کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ Milad-un-Nabi and Mushaira in Ganderbal
تقریب کا آغاز تلاوت کلام سے ہوا۔ اسکول میں زیر تعلیم نویں جماعت کے طالب علم مشرف احمد نے تلاوت کلام پاک پیش کیا جبکہ ہدیہ نعت بحضور سرور کائناتﷺ نویں جماعت کی طالبہ حجت منظور نے پیش کیا۔ نویں جماعت کی طالبہ تنزلہ نے سیرت طیبہ ﷺ پر مکالمہ پڑھا۔ اسکول کے طالب علم طاہر بشیر نے کشمیری زبان میں ہدیہ نعت پیش کیا جبکہ مولانا بیگ منظور اسلام نے سیرت طیبہ ﷺ پر مفصل روشنی ڈالی۔
تقریب کی صدارت وادی کشمیر کے مشہور و معروف براڈ کاسٹر، قلمکار وشاعر عبدل احد فرہاد نے کی۔ سینیئر صحافی سید ہمایوں قیصر، مجاہد ثقافت، حسرت گڑھا اور اسکول چیئرمین بشیر احمد ڈار مہمان خصوصی کے طور پر تقریب میں موجود رہے۔ ادارہ ایشین میل کے مدیر اعلیٰ رشید راہل نے تقریب کی نظامت انجام دیا۔ انہوں نے استقبالیہ خطبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر کے نامساعد حالات کے سبب شعبہ تعلیم نا قابل تلافی نقصان سے دوچار ہوا جبکہ نئی پود کشمیر کی تہذیب و تمدن اور ثقافت سے کوسوں دور رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ ادارہ ایشین میل وقتاً فوقتاً ایسی تقاریب منعقد کرتا ہے تاکہ نوجوان نسل اپنے اسلاف کی چھوڑی ہوئی تعلیمات سے ہم آہنگ ہوسکیں۔ اس موقع پر عبدل احد فرہاد، سید ہمایوں قیصر اور حسرت گڑھا نے کہا کہ عصر حاضر میں جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کو اخلاقی واصلاتی تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ جن شعراء نے محفل مشاعرہ میں حصہ لیا، اُن میں حمید ناصر، بشیر احمدشاکر، انجینئر شبنم بشیر، راہل رشید سمیت متعدد شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Mehfil E Milad At Nurpur منڈی، نورپور میں محفل میلاد کا اہتمام