ETV Bharat / state

Meeras Function Held at Ganderbal گاندربل کے اقرا ماڈل ہائی اسکول میں ادبی تقریب کا اہتمام - اقراء ماڈل ہائی اسکول

ایشین میل کے مدیر اعلیٰ رشید راہل کی تازہ تصنیف کی رسم رونمائی کے موقع پر مقررین نے کہا کہ نوجوان نسل کو کشمیر کی تاریخی میراث سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت اور مشترکہ ذمہ داری بھی ہے۔ Meeras Function held at Iqra Model High School

اقراء ماڈل ہائی اسکول میں ادبی تقریب کا اہتمام

author img

By

Published : Aug 27, 2022, 7:24 PM IST

Updated : Aug 27, 2022, 9:56 PM IST

گاندربل: جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں ادارہ ایشین میل کی جانب سے ایک ادبی تقریب زیر عنوان 'میراث' اقراء ماڈل ہائی اسکول ناگہ بل گاندربل میں منعقد ہوئی ، تقریب کے دوران صحافی و روز نامہ ایشین میل کے مدیراعلیٰ، قلمکار اور شاعر رشید راہل کی تازہ تصنیف 'جہلم کے آنسوں' اور کشمیری شاعرہ فاروقہ پروین کے شاعری مجموعہ 'آس پرگاس' کی رسم رونمائی انجام دی گئی ۔اس تقریب کی صدارت وادی کے مشہور و معروف برارڈ کاسٹر ادیب وشاعر عبدالاحد فرہاد نے کی جبکہ صحافی وشاعر امداد ساقی بطور مہمان خصوصی شامل رہے ۔تقریب میں افسانہ نگار شکیل الرحمان اور ادب نواز شخصیت وٹریڈیونین لیڈر اعجازاحمد خان اور چیرمین اقراءماڈل ہائی اسکول مولوی محمدرمضان بطور مہمانان ذی وقار شرکت کی ۔ Meeras Function held at Iqra Model High School

گاندربل کے اقرا ماڈل ہائی اسکول میں ادبی تقریب کا اہتمام

اس موقع پر اسکولی بچوں نے روایتی روف گاکر شرکائے تقریب کو محظوظ کیا جبکہ کئی بچوں نے اپنے میراث، تہذیب وثقافت اور زبان پر مکالے پیش کئے۔ تقریب کے دوران مختلف مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو ادب ، میراث اور کشمیر کی تہذیب و تمدن اور ثقافت سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ کشمیری ادب کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ طور ذمہ داریاں نبھانے کی ضرورت ہے ۔

ادارہ ایشین میل کے مدیراعلیٰ رشید راہل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ادارہ ایشین میل کشمیری ادب کو فروغ دینے کیلئے کافی کوشاں ہے اور اس سلسلے میں اس طرح کے پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں۔ تقریب کے دوران ' جہلم کے آنسوں' کتاب پر قلمکار حمید ناصر نے اپنا مفصل تبصرہ پیش کیا۔ Meeras Function held at Ganderbal

اس تقریب میں مہمانان کے علاوہ کئی ذی وقار شخصیات اور بچوں کو عزازات سے نوازا گیا، جن میں انڈیا ٹوڈے کے ایڈیٹر برائے کشمیر اشرف وانی، ایشین میل کے ایگزیکٹیوایڈیٹر شوکت ساحل، ایشین میل کے سینئر رکن جمیل انصاری، رپورٹر صدف شبیر، ویڈیو جرنلسٹ فہیم متو اور جاوید ڈار ،کالم نویس سمینا یوسف، صحافی رحیم رضوان اور پرنسپل اقراء ماڈل ہائی اسکول ناگہ بل گاندربل فیروزاحمد خان قابل ذکر ہیں۔ اس تقریب کی نظامت صحافی رحیم رضوان نے اپنے منفرد انداز میں انجام دی۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے فردوس احمد تانترے کو انعام سے نوازا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: Cultural Event At Jharokha Bagh مانسبل ڈرامیٹکس کلب کی جانب سے ثقافتی تقریب کا انعقاد

Last Updated : Aug 27, 2022, 9:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.