ETV Bharat / state

Massive Traffic Jam:سونمرگ میں بڑے پیمانے پر ٹریفک جام - Massive traffic jam at Son marg

وادی کشمیر کا مشہور سیاحتی مقام سونمرگ میں بڑے پیمانے پرٹریفک جام ہو رہی ہے۔جس کی وجہ سے سیاحوں اور لداخ جانے والے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

سونمرگ میں بڑے پیمانے پرٹریفک جام
سونمرگ میں بڑے پیمانے پرٹریفک جام
author img

By

Published : Jun 26, 2023, 10:18 AM IST

گاندربل:وادی کشمیر کا مشہور و معروف سیاحتی مقام سونمرگ کشمیر کا ایک مشہور سیاحتی مقام ہے۔ جہاں آئے دن بڑے پیمانے پر ٹریفک جام ہورہی ہے۔ جبکہ اس ٹریفک جام میں ایمبولینس بھی پھنسی ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اس علاقے میں اس وقت دو زیر تعمیر ٹنل کے ساتھ ساتھ کئی چھوٹے لنک روڈ پر کام جاری ہے۔جس کی وجہ سے ہر طرف دھول پھیلی ہوئی ہے۔

سونمرگ میں بڑے پیمانے پرٹریفک جام

بازار میں موجود کاروباری ،سیاح مقامی لوگ اور لداخ آنے جانے والے لوگوں کے علاوہ مقامی اور غیر مقامی سیاح دھول سے پریشان ہے۔دھول کی وجہ سے بیماریاں پھلینے کا بھی خطرہ ہے۔حالانکہ یکم جولائی سے شروع ہونے والی امرناتھ یاترا کیلئے سونمرگ کا یہ راستہ کافی اہم مانا جاتا ہے،کیونکہ اسی راستے سے یاتریوں کا آنا جانا ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:NIA Raids in Kashmir وادی کشمیر میں متعدد مقامات پر این آئی اے کی چھاپہ ماری

اگر اس مسئلے پر اقدامات نہیں کئے جائیں گے، تومزید مشکلات پیش آنے کا اندیشہ ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈی سی گاندربل نے کئی بار ان اہم پروجیکٹوں پر کام کرنے والے افسران کو کہا تھا کہ وہ زیر تعمیر کام کو وقت پر مکمل کریں، تاکہ لوگوں کو آسانی ہو، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کچھ لنک روڈ اور کچھ پل تیار بھی ہو چکے ہیں، لیکن ان لنک روڈ اور پلوں سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔کیوں سونمرگ میں آنے جانے والے ہزاروں لوگوں کو پریشان کرکے دھول کھانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.