جموں و کشمیر کے وسطی ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں جمعہ کے روز ایک نوجوان کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گاندربل کے کنگن علاقے میں جمعہ کے روز حیہما کپوارہ سے تعلق رکھنے والا 25 سالہ نوجوان مشتاق احمد ولد ولی محمد ایک خاتون ڈاکٹر کے یہاں کوارٹر میں کام کر رہا تھا کہ اس کو بجلی کا جھٹکا لگ گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ نوجوان سونمرگ میں اُن کے ہوٹل میں بطور باورچی کام کر رہا تھا۔ تاہم ان دنوں لاک داؤن کی وجہ سے وہ ڈاکٹر کے کوارٹر کنگن میں بطور باورچی کام کر رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: نالہ سندھ سے خاتون کی لاش برامد
پولیس نے کہا کہ قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش کو ان کے اہل خانہ کی سپرد کیا جائے گا۔
ادھر پولیس نے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔