گاندر بل: محرم الحرام کے سلسلے میں وادی کشمیر کے تمام علاقوں میں اگرچہ انتظامیہ نے انتظامات مکمل کرلیے ہیں، تاہم ضلع گاندربل کے ڈب علاقے میں انتظامات نا مکمل ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔ وہیں ضلع انتظامیہ گاندربل کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ وہاں انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔
اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈب علاقے کے لوگوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر کے دورے اور ہدایات کے باوجود کوئی بھی انتظام اب تک مکمل نہیں ہوئے ہیں۔ ان لوگوں نے بات کرتے ہوئے کہاکہ اگرچہ محرم الحرام کے موقع پر اس علاقے میں افسران کی ٹیم یہاں آکر بلند بانگ دعوے تو کر رہے ہیں، لیکن اس کے بعد دوسرے محرم تک رفو چکر ہوتے ہیں۔ Muharram Preparations
انہوں نے کہاکہ اگر آپ گاندربل سے ڈب تک سڑک کا حال دیکھیں، یہاں سڑک کی جو حالت ہے اس کا خدا ہی حافظ ہے۔ حالانکہ دیکھا جائے تو یہ علاقہ ضلع ہیڈکوارٹر سے صرف چودہ کلومٹر کی فاصلے پر واقع ہے لیکن اس اس کے باوجود بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ بنیادی سہولیات کی کمی کی وجہ سے اس علاقے کے لوگ انتظامیہ سے سخت نالاں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کئی بار انہوں نے اس سلسلے میں اعلیٰ افسران سے فریاد بھی کی ہے، لیکن ساری کوششیں بے سود ثابت ہوئیں۔ اب انہوں نے ضلع انتظامیہ گاندربل کے ذمہ داران خاص کر ڈپٹی کمشنر گاندربل سے گزارش کی ہے کہ بنیادی سہولیات تو دور کی بات لیکن محرم الحرام کے سلسلے میں کم از کم انتظامات کیے جائیں، تاکہ ہم بھی اس موقع پر ہونے والی تقریبات کو منا سکیں۔'
مزید پڑھیں: