اس موقع پر اسپتال کے اردگرد والے علاقے کو سیکورٹی وجوہات کی بنا پر سخت گھیرے میں لیا گیا تھا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اسپتال جو کہ اس وقت کووڈ اسپتال میں تبدیل کیا گیا ہے میں کام کاج کا جائزہ لیا، اسپتال میں اسٹاف کی کمی اور حال ہی میں اسپتال میں شروع کیے گئے آکسیجن پلانٹ کے بارے میں بھی افسران سے جانکاری حاصل کرکے اسپتال انتظامیہ کو یقین دلایا کہ جو بھی اور جس طرح کی بھی مدد ابتظامیہ سے اسپتال کے لئے چاہیے وہ پورا کیا جائے گا۔ تاکہ یہ اسپتال وادی کشمیر کا سب سے اچھا اسپتال بن سکے۔
اطلاعات کے مطابق اس دورے کے دوران مقامی مریض جو اسپتال میں علاج کرانے کی غرض سے آئے تھے انہوں نے کہا کہ 'لیفٹیننٹ گورنر کے دورے کے دوران ہمیں علاج کو لے کر سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کچھ لوگوں نے کہا کہ 'ہمیں کورونا ویکسین کا دوسرا ڈوز لینا تھا۔ لیکن ہم نہیں لے سکے۔ لوگوں نے الزام لگایا کہ سیکورٹی کے نام پر ہمیشہ عام لوگوں کو مشکلات کی طرف ڈھکیلا جاتا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا دورہ گاندربل - جموں وکشمیر کی اہم خبر
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج ضلع اسپتال گاندربل کا دورہ کرکے وہاں پر ہو رہے کام کاج کا جائزہ لیا۔ اس دوران ان کے ساتھ انتظامیہ اور محمکہ صحت کے افسران کے ساتھ ساتھ پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔