ETV Bharat / state

Sinha visits Baltal base camp منوج سنہا نے بالتل بیس کیمپ کا دورہ کیا - پہلگام بیس کیمپ امرناتھ یاترا

یکم جولائی سے شروع ہونے والی امرناتھ یاترا جاری ہے۔ 62 دنوں تک جاری رہنے والی یاترا کا اختتام 31 اگست کو ہوگا۔تین لاکھ سے زائد یاتریوں نے امرناتھ گھپا کا درشن کیا ہے۔

LG Manoj Sinha visits Baltal base camp
منوج سنہا نے بالتل بیس کیمپ کا دورہ کیا
author img

By

Published : Jul 23, 2023, 8:01 PM IST

منوج سنہا نے بالتل بیس کیمپ کا دورہ کیا

گاندربل: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے سونہ مرگ کا دورہ کیا۔ انہوں نے بالتل بیس کیمپس میں امرناتھ یاتریوں کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ایل جی کے ہمراہ اے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار گاندربل کے ضلع ترقیاتی کمشنر شیامبیر، امرناتھ یاترا کے نوڈل افسر ڈاکٹر پیوش سنگلا و دیگر کئی محکمہ جات کے افسران بھی تھے۔

دورے کے دوران ایل جی نے بالتل بیس کیمپس میں یاتریوں کے لئے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ایل جی نے مختلف محکمہ جات سمیت سکیورٹی ایجنسیز کے افسران کے ساتھ بھی ملاقات کی اور ان سے امرناتھ یاتریوں کے لئے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔

ایل جی منوج سنہا نے آپسی تال میل کے ساتھ یاتریوں کی ہر ممکن سہولیات کو یقینی بنانے پر افسارن کو ہدایت دی۔ انہوں نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ اسی طرح آپسی تال میل کو بنائے رکھیں تاکہ یاترا کو پُر امن اور خوشگورا طریقہ سے انجام دیا جا سکے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایل جی نے پہلگام کا دورہ کرکے چندن واڑی اور نن ون بیس کیمپس میں امرناتھ یاتریوں کے انتظامات کا جائزہ لیا تھا۔

مزید پڑھیں: Amarnath Yatra 2023 تین ہزار یاتریوں کا 21 واں قافلہ جموں سے روانہ

یکم جولائی سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک زائد از 3 لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔62 دنوں پر محیط یہ یاترا 31 اگست کو شرون پورنیما کے متبرک موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔ بتادیں کہ سطح سمندر سے 12 ہزار756 فیٹ کی بلندی پر واقع ایک پہاڑی گھپا میں گرما کے دوران بننے والی ایک برفانی شبیہ کو شیولنگ کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے جس کی ہندو عقیدت مند پوجا کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.