ETV Bharat / state

Manoj Sinha On Militancy: جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں کو ملی ٹینسی سے صاف کیا، منوج سنہا - جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونین ٹریٹری کے مختلف علاقوں کو ملی ٹینسی سے صاف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نارکو ٹررزم اگر فوری طورپر قابو نہیں پایا گیا تو یہ سماج کے لیے سم قاتل ثابت ہو سکتا ہے۔Manoj Sinha On Militancy

جموں وکشمیر کے کئی علاقوں کو ملی ٹینسی سے صاف کیا، منوج سنہا

author img

By

Published : Jul 31, 2022, 8:19 PM IST

Updated : Jul 31, 2022, 8:44 PM IST

گاندربل: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ یونین ٹریٹری کے مختلف علاقوں کو ملی ٹینسی سے صاف کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملی ٹینسی کے ایکو سسٹم کو پوری طرح سے تباہ کیا گیا ہے اورجموں و کشمیر سے ملی ٹینسی کی بیخ کنی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ ان باتوں کا اظہار ایل جی نے وسطی ضلع گاندربل کے منی گام میں پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں ملی ٹینسی کا قلع قمع کرنے کی خاطر کوششیں جاری ہیں۔ Manoj Sinha On Militancy

جموں وکشمیر کے کئی علاقوں کو ملی ٹینسی سے صاف کیا، منوج سنہا

اُن کے مطابق سکیورٹی ایجنسیاں جموں وکشمیر میں قیام امن کی خاطر اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہی ہیں۔ نارکو ٹررزم کے بارے میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ اگر اس پر فوری طورپر قابو نہیں پایا گیا تو یہ سماج کے لیے سم قاتل ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے دیگر سکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر ہیومن اور تکنیکی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر جموں وکشمیر کے بہت سے علاقوں کو ملی ٹینسی سے پاک کرنے میں کامیابی حاصل کی، لیکن یوٹی سے ملی ٹینسی کو مکمل طور پر جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی خاطر مزید کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ نارکو ملی ٹینسی تیزی سے ایک بڑے چیلنج کے طور پر ابھر رہی ہے اور اگر اس سے بروقت نہیں نمٹا گیا تو یہ کینسر کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ جموں وکشمیر پولیس کو کئی محاذوں پر متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دوسری ریاستوں میں پولیس کو بہت ہی کم چیلنجز کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

LG on Change in Land Laws : اراضی قوانین میں تبدیلی سے کسانوں کو فائدہ ہوا: منوج سنہا

Last Updated : Jul 31, 2022, 8:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.