ETV Bharat / state

Ganderbal Legal Awareness Programme: گاندربل میں قانونی آگاہی پروگرام منعقد - گاندربل ضلع میں ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی

وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کی جانب سے منعقد کیے گئے آگاہی پروگرام کے دوران ماہرین نے حاضرین کو قانونی خدمات سمیت مرکزی معاونت والی مختلف اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی۔

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 6, 2023, 6:46 PM IST

گاندربل: ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی، گاندربل نے تحصیل لیگل سروسز اتھارٹی کے اشتراک سے ’’لیگل سروسز اتھارٹیز کا کردار‘‘ اور ’’این ایل ایس ایسکیموں‘‘ کے عنوان پر قانونی آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا۔ ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی، گاندربل نے تین نومبر سے ایک ہفتہ تک جاری رہنے والی قانونی بیداری اور آؤٹ ریچ مہم چلائی ہے جو 9 نومبر کو اختتام ہوگی۔

گاندربل میں قانونی آگاہی پروگرام منعقد
گاندربل میں قانونی آگاہی پروگرام منعقد

آگاہی پروگرام کے دوران مدعو کیے گئے ایڈوکیٹ غلام رسول را تھر نے موضوع کی نسبت سے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کا مقصد ضلع کے ہر گاؤں میں پہنچ کر شہریوں تک قانونی بیداری پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم کے دوران عوام خاص کر صنف کاز کو حکومت کی جانب سے مفت قانونی خدمات کی دستیابی کے بارے میں آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔

گاندربل میں قانونی آگاہی پروگرام منعقد
گاندربل میں قانونی آگاہی پروگرام منعقد

مقررین نے کہا کہ لیگل سروسز اتھارٹیز کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر ایک شہری کو قانونی خدمات اور اس ضمن میں آگاہی فراہم کرے اور تنازعات کے خوش اسلوبی سے حل کے لیے لوک عدالتوں کا انعقاد عمل میں لائے۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ اس مہم کے تحت دیہی علاقوں میں آگاہی کیمپوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا اصل اور بنیادی مقصد معاشرے کے کمزور طبقوں کو مفت اور قابل رسائی قانونی خدمات فراہم کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: Legal Awareness For women: خواتین کے لئے خصوصی لیگل ایورنس پروگرام کا انعقاد

پروگرام کے دوران مقررین نے مرکزی معاونت والی دیگر اسکیموں، خواتین، اطفال خاص کر بچیوں کے حوالہ سے وضع کی گئی اسکیموں کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ مقررین نے ان اسکیموں سے استادہ کے طریقہ کار بھی بیان کیے۔ کیمپ میں شریک لوگوں خاص کر طالبات نے حکام کی ستائش کرتے ہوئے پروگرام کو سودمند قرار دیتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے آگاہی کیمپس کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔ آگاہی پروگرام میں سیکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی، گاندربل، نصرت علی سمیت چیئر مین تحصیل لیگل سروسز کمیٹی گاندربل، محمد وسیم مرزا، کے علاوہ مدعو کیے گئے ماہرین خاص کر وکلاء نے شرکت کی-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.