ETV Bharat / state

'بروکر نے مقبرہ کی زمین کو بھی فروخت کر دیا'

گاندربل کے گاڑورہ علاقہ میں زمین کے دلالوں نے سرکاری زمین کے ساتھ ساتھ مقبرہ کی زمین کو بھی فروخت کر ڈالا جس سے علاقے میں تناؤ کا ماحول ہے۔

author img

By

Published : Jan 1, 2021, 5:16 PM IST

'دولت کی ہوس، زمین بروکر نے مقبرہ کی زمین کو فروخت کر دیا'

گاندربل کے گاڑورہ علاقہ میں زمین کے دلالوں نے سرکاری زمین کے ساتھ ساتھ مقبرہ کی زمین کو بھی فروخت کر ڈالا جس سے علاقے میں ماحول کشیدہ ہے۔ اور لوگوں میں غصہ ہے۔

'بروکر نے مقبرہ کی زمین کو بھی فروخت کر دیا'

اطلاعات کے مطابق مقامی باشندوں نے پہلے اپنی زمین بروکر کو فروخت کی، اسی زمین کے ساتھ 5 مرلہ زمین میں مقبرہ تھا۔ اسے ستم ظریفی کہیں یا بروکر کی بدنیتی کے اس نے مقبرہ کی زمین کو بھی اپنی زمین کے ساتھ ملادیا اور دوسرے خریدار کو فروخت کردیا۔

اس اسلسلے میں جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے مقامی لوگوں اور نمبرداروں سے بات کی تو انہوں نے بتایا یہ بہت پرانا مقبرہ ہے۔ اس میں 6 بزرگ شخصیات مدفون ہیں۔ یہ مقبرہ ہمارے باپ دادا کے زمانے سے ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ مذکورہ مقبرہ کو اسی مقام پر رہنے دیا جائے اور ان برزگوں کے مقبرے کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے تحصیلدار مشتاق احمد سے بات کی تو انہوں نے بتایا 'اس معاملے میں جو بھی ملوث ہوگا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور اس طرح کے غلط کام کرنے والے کو معاف نہیں کیا جائے گا'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.